شملہ: بس میں چِٹّہ برآمد، ایک مسافر گرفتار
شملہ، 3 اکتوبر (ہ س):۔ شملہ پولیس نے بالوگنج تھانہ کے تحت شوگھی قصبے کے قریب ایک بس کی تلاشی کے دوران تقریباً 12 گرام منشیات ’چِٹّا‘ برآمد کرکے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت شملہ کے چوپال کے رہنے والے 25 سالہ میانک نیگٹا کے طو
شملہ: بس میں چِٹّہ برآمد، ایک مسافر گرفتار


شملہ، 3 اکتوبر (ہ س):۔

شملہ پولیس نے بالوگنج تھانہ کے تحت شوگھی قصبے کے قریب ایک بس کی تلاشی کے دوران تقریباً 12 گرام منشیات ’چِٹّا‘ برآمد کرکے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت شملہ کے چوپال کے رہنے والے 25 سالہ میانک نیگٹا کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 2 اکتوبر کو اسپیشل سیل شملہ کی ٹیم پولیس چوکی شوگھی کے قریب قومی شاہراہ-5 پر گاڑیوں کی جانچ کر رہی تھی۔ اسی دوران سولن کی طرف سے آنے والی ایک بس کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔ بس میں بیٹھے ایک نوجوان نے پولیس کو دیکھ کر اپنی جینز کی جیب سے ایک چیز نکالی اور اسے اپنے پیروں کے نیچے چھپا دیا۔

پولیس نے جب نوجوان کی سیٹ کی تلاشی لی تو وہاں ’گولڈ فلیک‘ سگریٹ کا ایک ڈبہ ملا۔ ڈبے کے اندر شفاف پلاسٹک کی ایک تھیلی میں ہلکے بھورے رنگ کا ڈلی نما اور پاو¿ڈر جیسا مادہ موجود تھا۔ جانچ کے دوران اس مادے کو چِٹّا/ہیروئن پایا گیا، جس کا وزن تقریباً 12 گرام بتایا گیا ہے۔

پولیس کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ منشیات کو قبضے میں لے کر بالوگنج تھانے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 21 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو ضابطے کے مطابق گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande