شیئر بازار میں سرمایہ کاری کے نام پر ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی
نوئیڈا، 28 اکتوبر (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں شیئر بازار میں سرمایہ کاری کرکے بھاری رقم کمانے کا جھانسا دے کر سائبرمجرموں نے ایک شخص سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کرلی۔ واقعے کی رپورٹ درج کر کے پولیس معاملے کی جانچ کر رہ
فراڈ کی علامتی تصویر


نوئیڈا، 28 اکتوبر (ہ س)۔

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں شیئر بازار میں سرمایہ کاری کرکے بھاری رقم کمانے کا جھانسا دے کر سائبرمجرموں نے ایک شخص سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کرلی۔ واقعے کی رپورٹ درج کر کے پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سائبر کرائم پریتی یادو نے بتایا کہ نیرج سکسینہ ولد لیفٹیننٹ کیشو نارائن سکسینہ، ساکن گاما-2 گریٹر نوئیڈا نے بدھ کی صبح سائبر کرائم تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ 10 نومبر 2026 کو نامعلوم سائبر مجرموں نے ان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے شیئر بازار میں سرمایہ کاری کر کے موٹی رقم کمانے کا جھانسا دیا۔ متاثرہ شخص کے مطابق وہ ملزمان کی باتوں میں آگئے اور انہوں نے شیئربازار میں سرمایہ کاری کرنا شروع کردی۔ ابتدائی دور میں انہیں کچھ فائدہ ہوا۔ رفتہ رفتہ ملزمان نے ان سے مختلف بینک کھاتوں میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے منتقل کروا لیے۔ جب انہوں نے رقم نکالنی چاہی تو ملزمان کمیشن اورٹیکس کے نام پرمزید رقم کا مطالبہ کرنے لگے۔

متاثرہ شخص کے مطابق 28 ستمبر 2026 تک انہوں نے ملزمان کو کل رقم ادا کی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے مطابق جب ملزمان نے مزید رقم کا مطالبہ کیا تو انہیں اپنے ساتھ ٹھگی کا احساس ہوا۔ انہوں نے آج سائبر کرائم تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ پولیس ان کھاتوں کی جانچ کر رہی ہے جن کھاتوں میں متاثرہ شخص سے رقم منتقل کروائی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande