گروگرام پولیس نے سوا کروڑ روپے کا 673 کلو گرام گانجا ضبط کیا، دو گرفتار
۔پلاسٹک دانوں کی بوریوں کے درمیان گانجا چھپا کر سپلائی کے لیے لے جایا جا رہا تھا گروگرام، 27 اکتوبر (ہ س)۔ گروگرام پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اڈیشہ سے بھیواڑی لے جائے جانے والے 673 کلو گرام گانجے کو ضبط کیا ہے۔ برآمد
Gurugram-police-gaanja-2-arrest


۔پلاسٹک دانوں کی بوریوں کے درمیان گانجا چھپا کر سپلائی کے لیے لے جایا جا رہا تھا

گروگرام، 27 اکتوبر (ہ س)۔ گروگرام پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اڈیشہ سے بھیواڑی لے جائے جانے والے 673 کلو گرام گانجے کو ضبط کیا ہے۔ برآمد شدہ گانجے کی قیمت تقریباً 1.25 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان سندیپ کمار نے منگل کو بتایا کہ ملزمان پلاسٹک دانوں کی بوریوں کے درمیان گانجا چھپا کر سپلائی کے لیے لے جا رہے تھے، لیکن گروگرام پولیس کی مستعدی کے باعث ان کی کوشش ناکام ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق، کرائم برانچ سیکٹر 65 کے انچارج سب انسپکٹر ارون کی ٹیم 25 اور 26 اکتوبر 2026 کی درمیانی شب راجیو چوک کے قریب گشت کر رہی تھی۔ اسی دوران معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ راجستھان نمبر کے ایک ٹاٹا ٹرک میں گانجا چھپا کر لے جایا جا رہا ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے مشتبہ ٹرک پر نظر رکھی اور راجیو چوک کے قریب اسے روک کر تلاشی لی۔ ٹرک میں ڈرائیور صابر اور کلینر سناور موجود تھے۔

قواعد کے مطابق تلاشی لینے پر ٹرک میں پلاسٹک دانوں کی بوریوں کے نیچے منشیات چھپی ہوئی ملی۔ پولیس نے ٹرک سے سامان اتروایا تو 23 تھیلوں میں بھرا 673 کلو گرام گانجا برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ پلاسٹک دانوں کی 767 بوریاں، 15 پوٹ اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹاٹا ٹرک بھی ضبط کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت 34 سالہ صابر، ساکن گاو¿ں ادے پور، ضلع کھیر تھل (راجستھان) اور 19 سالہ سناور، ساکن گاو¿ں مرزا پور، ضلع خیرتھل کے طور پر ہوئی ہے۔تحقیقات میں سامنے آیا کہ ٹرک صابر کا ہی ہے اور وہ خود اسے چلاتا تھا۔ اس نے سناور کو ماہانہ 20 ہزار روپے کی تنخواہ پر کلینر رکھا ہوا تھا۔ صابر گانجا لینے کے لیے ہوائی جہاز سے اڈیشہ گیا تھا۔

اڈیشہ سے لاکر بھیواڑی میں سپلائی کرنے کا منصوبہ

ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ اڈیشہ سے گانجا لے کر راجستھان کے بھیواڑی میں سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ اس کام کے لیے ان کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے انہیں دو لاکھ روپے دیے جانے تھے۔ ملزمان اس سے پہلے بھی دو مرتبہ پلاسٹک دانوں کی بوریوں کے درمیان گانجا چھپا کر سپلائی کر چکے ہیں۔ یہ تیسری مرتبہ تھی۔

اس سلسلے میں گروگرام کے صدر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد 10 دن کے پولیس ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔ پولیس اب ان سے گانجے کی فراہمی کے ذرائع، ترسیل اور اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande