
دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ممالک میں شامل ہندوستان میں انتخابات محض حکومت منتخب کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ عوام کی امنگوں اور حقوق کے اظہار کا وسیلہ بھی ہیں۔ آزادی کے بعد ملک کے سامنے جمہوری نظام کو کامیاب بنانے کا ایک بڑا چیلنج تھا۔ اسی سمت میں 25 اکتوبر 1951 کو بھارت کے پہلے عام انتخابات کا عمل شروع ہوا، جو 21 فروری 1952 تک جاری رہا۔ پہلے لوک سبھا انتخابات میں 17 کروڑ سے زیادہ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ ملک کے مختلف حصوں میں کئی ماہ تک جاری رہنے والے انتخابی عمل نے دنیا کے سامنے بھارت کے جمہوری عزم کو پیش کی۔ اس دور میں وسیع پیمانے پر غربت، ناخواندگی اور محدود وسائل کے باوجود اتنی بڑی آبادی کے لیے انتخابات کا انعقاد ایک غیر معمولی انتظامی چیلنج تھا۔ ووٹرز کی شرکت نے یہ ثابت کیا کہ جمہوریت کی طاقت صرف اداروں میں نہیں، بلکہ عوام کے اعتماد اور ان کی شرکت میں بھی پوشیدہ ہے۔
اہم تاریخی واقعات
1934 — مہاتما گاندھی کی سرپرستی میں آل انڈیا ولیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔
1947 — راجہ ہری سنگھ جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے پر رضامند ہوئے۔
1947 — عراق سے برطانوی فوج کا قبضہ ختم ہوا۔
1950 — مدر ٹریسا نے کلکتہ میں مشنریز آف چیریٹی کی بنیاد رکھی۔
1951 — ونسٹن چرچل برطانیہ کے وزیر اعظم بنے۔
1964 — بھارت نے اپنا پہلا دیسی ٹینک تیار کیا۔ اس ٹینک کو ’’وجینتا‘‘ کا نام دیا گیا۔
1969 — چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلا باز نیل آرمسٹرانگ اور ایڈون ایلڈرین ممبئی پہنچے۔
1994 — اسرائیل اور اردن کے درمیان عراوہ کراسنگ پر طویل انتظار کے بعد امن معاہدہ طے پایا۔
1999 — سپریم کورٹ نے عمر قید کی مدت 14 سال مقرر کی۔
2007 — امریکی خلائی ادارے ناسا کا اہم خلائی جہاز ڈسکوری بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کامیابی کے ساتھ اترا۔
پیدائش
1881 — پابلو پکاسو، اسپین کے عظیم مصور اور مجسمہ ساز۔
1890 — گنیش شنکر ودیارتھی، جنہوں نے تحریکِ آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔
1937 — ہردے ناتھ منگیشکر، ہندی سنیما کے نامور موسیقار۔
1980 — ساحر لدھیانوی، اردو کے مشہور شاعر اور فلمی نغمہ نگار۔
2002 — جیریمی لال رنننگا، بھارت کے ویٹ لفٹنگ کھلاڑی۔
وفات
1955 — ڈی وی پالسکر، مشہور کلاسیکی گلوکار۔
1990 — ولیمسن اپانگ سنگما، میگھالیہ کے بانی اور ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ۔
2009 — کرانتی تریویدی، بیسویں صدی کی ہندی ادب کی ممتاز مصنفہ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد