
فتح پور، 25 اکتوبر (ہ س)۔
اتر پردیش کے ضلع فتح پور میں اتوار کو منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت ہتھگام تھانے کی پولیس نے بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ کے معاملے میں ایک مطلوب ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل تین دیگر ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے۔
تھانہ انچارج ارون کمار چترویدی نے بتایا کہ پولیس نے مہروپور گاوں کے رہنے والے انکیش یادو (21) کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ کے ایک معاملے میں مطلوب تھا۔
گزشتہ 18 اکتوبر کو ہتھگام تھانے کی پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے 19.030 کلوگرام غیر قانونی گانجہ اور ایک مہندرا کار برآمد کی تھی۔ اس معاملے میں ہتھگام تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ چار دیگر ملزمین کو پہلے ہی جیل بھیجا جا چکا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ