سوپول میں بڑی واردات کی سازش ناکام، پانچ دیسی کٹہ اور ایک پستول کے ساتھ تین بد معاش گرفتار
سوپول، 24 اکتوبر (ہ س)۔ بہار کے سوپول ضلع میں پولیس نے بڑی مجرمانہ واردات کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے بین ضلع جرائم پیشہ گروہ کے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمین کے قبضے سے پانچ دیسی کٹہ، ایک پستول اور 17 زندہ کارتوس برآمد کی
سوپول میں بڑی واردات کی سازش ناکام، پانچ دیسی کٹہ اور ایک پستول کے ساتھ تین بین ضلع جرائم پیشہ گرفتار


سوپول، 24 اکتوبر (ہ س)۔ بہار کے سوپول ضلع میں پولیس نے بڑی مجرمانہ واردات کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے بین ضلع جرائم پیشہ گروہ کے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمین کے قبضے سے پانچ دیسی کٹہ، ایک پستول اور 17 زندہ کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس نے ایک موٹر سائیکل، ہتھوڑا، پلائر کٹر سمیت دیگر آلات بھی ضبط کیے ہیں۔گرفتار ملزمین میں دو کا تعلق ضلع پورنیہ اور ایک کا ضلع ارریہ سے بتایا گیا ہے۔ پولیس اب اس گروہ کے نیٹ ورک، مقامی سطح پر ممکنہ معاونین اور سابقہ مجرمانہ وارداتوں میں ملزمین کے ملوث ہونے کے پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شرتھ آر ایس نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سنگین مجرمانہ وارداتوں میں ملوث ایک بین ضلع گروہ کے ارکان سوپول میں سرگرم ہیں اور کسی بڑی واردات کو انجام دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر کارروائی شروع کی گئی۔ اس ٹیم کی قیادت تریوینی گنج کے سب ڈویژنل پولیس افسر دلیپ کمار نے کی۔ ٹیم میں تریوینی گنج سب ڈویژن کے تمام تھانوں کے انچارجوں کو شامل کیا گیا تھا۔خصوصی ٹیم کو مشتبہ افراد کی شناخت، ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور ممکنہ مجرمانہ واردات کو روکنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ٹیم گزشتہ کئی دنوں سے گروہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی تھی اور تکنیکی ذرائع سمیت دیگر طریقوں سے معلومات جمع کی جا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق 22 اکتوبر کی رات اطلاع ملی کہ گروہ کے کچھ ارکان تریوینی گنج سب ڈویژن کے علاقے میں جمع ہوکر کسی بڑی مجرمانہ واردات کو انجام دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔اطلاع کی تصدیق کے بعد خصوصی ٹیم نے منصوبہ بند طریقے سے چھاپہ ماری کی اور گھیرابندی کرکے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ان کے پاس سے پانچ دیسی کٹہ، ایک پستول اور 17 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک موٹر سائیکل، ہتھوڑا، پلائر کٹر اور دیگر آلات بھی ضبط کیے گئے۔ پولیس اب گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ کے ذریعے گروہ کے دیگر ارکان، ممکنہ مقامی معاونین اور سابقہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ان کے کردار کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande