تاریخ کے صفحات میں 24 اکتوبر: آر کے لکشمن، عام آدمی کی پریشانیوں کو آواز دینے والے لازوال کارٹونسٹ
سیاسی طنز ہو یا عام آدمی کی زندگی کی اداسی، خوشی اور جدوجہد کی کہانی، آر کے لکشمن کے کارٹونوں میں ہر جذبے کی عکاسی ملتی تھی۔ اپنی سادہ لکیروں اور تیکھے طنز کے ذریعے انہوں نے نظام کی خامیوں کو اجاگر کیا اور عام لوگوں کی ان پریشانیوں کو آواز دی، جنہی
تاریخ کے صفحات میں 24 اکتوبر: آر کے لکشمن، عام آدمی کی پریشانیوں کو آواز دینے والے لازوال کارٹونسٹ


سیاسی طنز ہو یا عام آدمی کی زندگی کی اداسی، خوشی اور جدوجہد کی کہانی، آر کے لکشمن کے کارٹونوں میں ہر جذبے کی عکاسی ملتی تھی۔ اپنی سادہ لکیروں اور تیکھے طنز کے ذریعے انہوں نے نظام کی خامیوں کو اجاگر کیا اور عام لوگوں کی ان پریشانیوں کو آواز دی، جنہیں اکثر نظر انداز کردیا جاتا تھا۔ ہندوستانی کارٹون آرٹ کو نئی شناخت دینے والے راسی پورم کرشن سوامی لکشمن کی پیدائش 24 اکتوبر 1921 کو میسور میں ہوئی تھی۔آر کے لکشمن کو ان کی مشہور کارٹون سیریز ’یو سیڈ اِٹ‘ اور اس کے مرکزی کردار ’دی کامن مین‘ (عام آدمی) کے لیے خصوصی طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ دھوتی، کوٹ اور بڑی بڑی آنکھوں والا یہ عام آدمی خاموش رہ کر بھی ملک کی سیاست، نوکر شاہی اور سماجی نظام کے بارے میں بہت کچھ کہہ جاتا تھا۔ اس کی خاموشی میں عام شہری کی بے بسی بھی جھلکتی تھی اور نظام سے سوال کرنے کا حوصلہ بھی۔ یہی وجہ تھی کہ ’کامن مین‘ رفتہ رفتہ ہندوستانی معاشرے کے اجتماعی شعور کی علامت بن گیا۔

لکشمن نے اپنے کیریئر کا آغاز مقامی اخبارات اور رسائل میں جزوقتی کارٹونسٹ کے طور پر کیا تھا۔ بعد میں ممبئی کے اخبار ’دی فری پریس جرنل‘ میں انہیں سیاسی کارٹونسٹ کی حیثیت سے پہلی کل وقتی ملازمت ملی۔ اس کے بعد انہوں نے ’دی ٹائمز آف انڈیا‘ کے ساتھ کام شروع کیا۔ یہیں ان کی کارٹون سیریز ’یو سیڈ اِٹ‘ نے زبردست مقبولیت حاصل کی اور انہیں ملک کے معروف ترین کارٹونسٹوں میں شامل کردیا۔

ان کے کارٹونوں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ وہ پیچیدہ سیاسی اور سماجی مسائل کو سادہ، مؤثر اور مزاحیہ انداز میں پیش کرتے تھے۔ ان کے طنز میں صرف ہنسی نہیں ہوتی تھی بلکہ عام آدمی کی مایوسی، امید اور نظام کے تئیں ناراضگی بھی جھلکتی تھی۔ انہوں نے اپنے خاکوں کے ذریعے اقتدار اور معاشرے کے سامنے ایسے سوالات رکھے، جن کا اثر الفاظ کے مقابلے میں کہیں زیادہ گہرا ہوتا تھا۔

اہم واقعات

1577ئ: سکھوں کے چوتھے گرو، گرو رام داس نے امرتسر شہر کی بنیاد رکھی۔ شہر کا نام وہاں واقع تالاب ’امرت سروور‘ کے نام پر رکھا گیا۔

1579ئ: جیسوئٹ پادری ایس جے تھامس ہندوستان آنے والا پہلا انگریز تھا۔ وہ پرتگالی جہاز کے ذریعے گوا پہنچا۔

1605ئ: مغل حکمراں جہانگیر نے آگرہ میں تخت سنبھالا۔

1657ئ: کلیان اور بھیونڈی پر اقتدار قائم ہوا۔

1851ئ:کولکاتا اور ڈائمنڈ ہاربر کے درمیان پہلی باضابطہ ٹیلی گراف لائن شروع ہوئی۔

1945ئ: دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے تقریباً ایک ماہ بعد دنیا میں امن قائم کرنے کے مقصد سے اقوام متحدہ (یو این او) کا قیام عمل میں آیا۔

1946ئ: راکٹ کے ذریعے پہلی مرتبہ زمین کی تصویر خلا سے لی گئی۔

1947ئ: جموں و کشمیر پر پاکستانی قبائلیوں نے حملہ کیا۔

1948ئ: برنارڈ باروخ نے سینیٹ کی جنگی تحقیقات سے متعلق کمیٹی کے سامنے تقریر میں پہلی بار ’سرد جنگ‘ کی اصطلاح استعمال کی۔

1975ئ: جبری مشقت کے نظام کو ختم کرنے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا گیا، جو اگلے دن سے نافذ ہوگیا۔

1982ئ: سدھا مادھون میراتھن دوڑ میں حصہ لینے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بنیں۔

1984ئ: کولکاتا میں ایسپلانیڈ اور بھوانی پور کے درمیان پہلی میٹرو ٹرین، یعنی زیر زمین ریل، شروع ہوئی۔

1997ئ: کیرالہ کے تعلیمی اداروں میں رَیگنگ پر پابندی عائد کی گئی۔

2000ئ: جنوبی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات نہ کرنے کا اعلان کیا۔

2001ئ: ناسا کے خلائی جہاز ’2001 مارس اوڈیسی‘ نے کامیابی کے ساتھ مریخ کے گرد مدار میں داخلہ لیا۔

2004ئ: برازیل نے خلا میں راکٹ کا پہلا کامیاب تجربہ کیا۔

2005ئ: نیوزی لینڈ اور ہندوستان نے نئے فضائی خدمات کے معاہدے پر اتفاق کیا۔

پیدائش

- 1775ئ: بہادر شاہ ظفر، مغل سلطنت کے آخری بادشاہ۔

1884ئ: پریم ناتھ ڈوگرا، جموں و کشمیر کے معروف رہنما

1911ئ: اشوک مہتا، معروف سیاست داں، سوشلسٹ رہنما، رکن پارلیمنٹ اور مفکر۔

1914ئ: لکشمی سہگل، مجاہد آزادی اور سماجی کارکن۔

1915ئ: جیون، ہندی فلموں کے معروف اداکار۔

1921ئ: آر کے لکشمن، مشہور کارٹونسٹ۔

1940ئ: کرشن سوامی کستوریرنگن، ہندوستان کے معروف خلائی سائنس داں۔

1972ئ: ملکہ شیراوت، ہندی فلموں کی اداکارہ۔

1974ئ: انوراگ ٹھاکر، معروف ہندوستانی سیاست داں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما۔

انتقال

1954ئ: رفیع احمد قدوائی، مجاہد آزادی اور سیاست داں

1991ئ: عصمت چغتائی، ہندوستان کی معروف اردو ادیبہ

1996ئ: گلیڈوِن جیب، اقوام متحدہ کے پہلے مستقل سکریٹری جنرل کے انتخاب تک قائم مقام سکریٹری جنرل رہے۔

2000ئ: سیتارام کیسری، انڈین نیشنل کانگریس کے معروف سیاست داں۔

2005ئ: ٹی ایس مشرا، ریاست آسام کے سابق گورنر۔

2006ئ: دھرم پال، گاندھی وادی مفکر، تاریخ داں اور فلسفی۔

2013ئ: منا ڈے، ہندوستان کے معروف گلوکار، جنہیں 2005ئ میں فن کے شعبے میں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔

2017ئ: گریجا دیوی، ہندوستانی موسیقی کی معروف ٹھمری گلوکارہ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande