
رانچی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ رانچی کے موری او پی علاقے کے سلّی میں 17 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے بعد گلا دبا کر قتل کیے جانے کے معاملے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت ماردو گاو¿ں کے رہنے والے بھگوت مہتو عرف بھگوان داس کے طور پر ہوئی ہے۔
ڈی ایس پی منیش چندر لال نے بدھ کے روز بتایا کہ بھگوان داس کے خلاف عصمت دری کے علاوہ پوکسو ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر موبائل فون اور کپڑے برآمد کیے گئے ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ 18 اکتوبر کی رات لڑکی میلے سے گھوم کر واپس آ رہی تھی، لیکن گھر نہیں پہنچی۔ اہل خانہ نے اس کی کافی تلاش کی۔ بعد میں اس کی لاش چھاپر گڑھا کے جنگل سے برآمد ہوئی۔الزام ہے کہ میلے سے واپسی کے دوران راستے میں بھگوان داس نے پہلے لڑکی کی عصمت دری کی اور پھر گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔ واردات کے بعد اس نے لاش جنگل میں پھینک دی اور خود غائب ہو گیا۔
واقعے کے بعد سلّی علاقے میں لوگوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ پولیس نے ملزم کا سراغ لگانے اور اسے گرفتار کرنے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔ ایس آئی ٹی نے دو دن کے اندر ملزم بھگوان داس کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، بھگوان داس نے بتایا ہے کہ اس نے فون کرکے لڑکی کو بلایا تھا، پھر اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور اس کا قتل کر دیا۔ تحقیقاتی ٹیم میں موری او پی کے انچارج وکاس کمار پاسوان، سلّی تھانے کے انچارج نوین کمار سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکار شامل تھے۔ تفتیش میں پولیس مرکز رانچی کی اسنیفر ڈاگ ٹیم اور ایف ایس ایل کی موبائل وین ٹیم کی بھی مدد لی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد