فرید آباد: کمپنی کے سی ایم ڈی کے نام سے 50 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی، چھ افراد گرفتار
فرید آباد، 20 اکتوبر (ہ س)۔ سائبر پولیس اسٹیشن سینٹرل کی ایک ٹیم نے کمپنی کے سی ایم ڈی کے ڈی پی کو وٹس ایپ پر ڈال کر 50 لاکھ روپے کی سائبر فراڈ کے معاملے میں چھ ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزموں کی شناخت ممبئی کے اجے اور عدنان خان اور گجرات کے اویناش
गिरफ्तार किए गए आरोपित


فرید آباد، 20 اکتوبر (ہ س)۔ سائبر پولیس اسٹیشن سینٹرل کی ایک ٹیم نے کمپنی کے سی ایم ڈی کے ڈی پی کو وٹس ایپ پر ڈال کر 50 لاکھ روپے کی سائبر فراڈ کے معاملے میں چھ ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزموں کی شناخت ممبئی کے اجے اور عدنان خان اور گجرات کے اویناش، ناصر، جےراون اور رضوان کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم نے سرعت کا مظاہرہ کیا اور کھاتے میں 29 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی رقم منجمد کر دی۔ تمام ملزموں کو منگل کو عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سیکٹر 28، فرید آباد کے رہائشی نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں بتایا کہ 17 ستمبر کو اسے اپنے وٹس ایپ پر ایک نمبر سے پیغام موصول ہوا۔ اس وٹس ایپ نمبر پر ان کی کمپنی کے سی ایم ڈی کی تصویر تھی۔ اس نمبر پر شکایت کنندہ کو پیغام کے ذریعے اکاؤنٹ نمبر بھیجا گیا تھا اور اس کھاتے میں ایک کروڑ روپے منتقل کرنے کو کہا گیا تھا۔

اس کے بعد شکایت کنندہ نے کمپنی کے کھاتے سے 50 لاکھ روپے مذکورہ کھاتے میں منتقل کر دیے۔ شکایت کی بنیاد پر سائبر پولیس اسٹیشن سینٹرل میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزم اجے نے اجے مینپاور نامی ایک فرم قائم رکھی تھی۔ فرم کا اکاونٹ ناصرکو اور ناصرنے اویناش کو اور اویناش نے جےراون کو دیا تھا۔ اس کے بعد جےراون نے ٹیلیگرام کے ذریعے دھوکے باز کو اکاونٹ دیا۔ عدنان نے فرم کا کرنٹ اکاؤنٹ کھولا تھا۔ اس کے ساتھ ہی رضوان کو اکاؤنٹ تک رسائی حاصل تھی۔ جسے وہ دھوکہ دہی کے وقت ہوٹل میں بیٹھے ہوئے چلا رہا تھا۔ کھاتے میں 50 لاکھ روپے جمع کیے گئے تھے۔ اجے، ناصر اور عدنان کلاس 10 پاس ہیں جبکہ اویناش گریجویٹ ہے اور جےراون ماسٹرز پاس ہے۔ اجے ہارڈ ویئر سپلائی کے لیے، اویناش میڈیکل سپلائی کے لیے، جےراون پراپرٹی ڈیلنگ کے لیے کام کرتے ہیں۔ ملزم سے پانچ موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande