آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 5 اکتوبر سے، ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد اضافے کا امکان
نئی دہلی، 2 اکتوبر (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی تین روزہ دو ماہانہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا جائزہ اجلاس 5 سے 7 اکتوبر کے درمیان ممبئی میں منعقد ہوگا۔ اقتصادی امور کے ماہرین کے مطابق اس بار پالیسی شرح سود یعنی ریپو ریٹ میں
آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 5 اکتوبر سے، ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد اضافے کا امکان


نئی دہلی، 2 اکتوبر (ہ س)۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی تین روزہ دو ماہانہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا جائزہ اجلاس 5 سے 7 اکتوبر کے درمیان ممبئی میں منعقد ہوگا۔ اقتصادی امور کے ماہرین کے مطابق اس بار پالیسی شرح سود یعنی ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا کی صدارت میں چھ رکنی ایم پی سی کے تین روزہ اجلاس میں مہنگائی، اقتصادی سرگرمیوں اور پالیسی شرح سود (ریپو ریٹ) کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ریزرو بینک کے گورنر سنجے ملہوترا 7 اکتوبر کو صبح 10 بجے مانیٹری پالیسی سے متعلق فیصلوں کی اطلاع دیں گے۔ اقتصادی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار آر بی آئی ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے۔

بروکریج فرم نومورا نے اکتوبر اور دسمبر میں ہونے والے مانیٹری پالیسی جائزہ اجلاسوں میں پالیسی شرح سود یعنی ریپو ریٹ میں 0.25-0.25 فیصد اضافے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔

آر بی آئی نے اگست میں ہونے والے گزشتہ ایم پی سی اجلاس میں ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande