ہریانہ سے کینیڈا فروزن فوڈ مصنوعات کی برآمد، کسانوں کی آمدنی بڑھے گی
ہریانہ سے کینیڈا فروزن فوڈ مصنوعات کی برآمد، کسانوں کی آمدنی بڑھے گی نئی دہلی، 02 اکتوبر (ہ س)۔ ہریانہ کے سونی پت سے 24 میٹرک ٹن فروزن فوڈ مصنوعات کی کھیپ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) نے کینیڈا بھیجی ہے۔ زرعی اور پروسیس شدہ غذائی مصنوع
ایپیڈا کے فروزن فوڈ مصنوعات کی برآمد کی علامتی تصویر


ہریانہ سے کینیڈا فروزن فوڈ مصنوعات کی برآمد، کسانوں کی آمدنی بڑھے گی

نئی دہلی، 02 اکتوبر (ہ س)۔ ہریانہ کے سونی پت سے 24 میٹرک ٹن فروزن فوڈ مصنوعات کی کھیپ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) نے کینیڈا بھیجی ہے۔ زرعی اور پروسیس شدہ غذائی مصنوعات کی برآمدات کی ترقی کا ادارہ (ایپیڈا) نے اس میں تعاون کیا ہے۔

’اٹیرنا فوڈز پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ‘ کی جانب سے بھیجی گئی فروزن فوڈ مصنوعات کی کھیپ میں مجموعی طور پر 35,140 کینیڈین ڈالر مالیت کے فروزن فوڈ مصنوعات کے 2,295 ڈبے شامل ہیں۔ اس برآمد میں ہری مٹر، مکس سبزیاں، مٹر و گاجر، سویٹ کارن اور سموسے شامل ہیں۔ برآمد کرنے والی اکائی کو ایپیڈا کی مالی امداد اسکیم کے تحت مدد فراہم کی گئی تھی۔ یہ کھیپ ہندوستانی پروسیس شدہ غذائی مصنوعات کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں مواقع بڑھانے نیز کسان پروڈیوسر تنظیموں (ایف پی اوز) کو عالمی خریداروں اور منڈیوں سے جوڑنے کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔

وزارتِ تجارت نے کہا کہ یہ برآمد دراصل برآمدات پر مبنی ویلیو چین تیار کرنے اور کسانوں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کرنے میں کسان پروڈیوسر تنظیموں (ایف پی اوز) کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ ایپیڈا منڈی تک رسائی کو مستحکم کرنے اور کسان گروپوں کو برآمدات کے مواقع سے مربوط کرنے والی پہل قدمیوں کے ذریعے ایف پی او/ ایف پی سی اور برآمد کنندگان کے درمیان روابط استوار کرنے میں مدد کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande