حکومت نے آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم میں تین ماہ کی توسیع کی، 31 دسمبر تک جاری رہے گی
نئی دہلی، 2 0اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے برآمد کنندگان کو راحت دیتے ہوئے برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں چھوٹ (آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسے 31 دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت تجارت و صنعت ک
حکومت نے آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم میں تین ماہ کی توسیع کی، 31 دسمبر تک جاری رہے گی


نئی دہلی، 2 0اکتوبر (ہ س)۔

مرکزی حکومت نے برآمد کنندگان کو راحت دیتے ہوئے برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں چھوٹ (آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسے 31 دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ محکمہ تجارت نے 30 ستمبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن نمبر 41/2026-27 کے ذریعے برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں چھوٹ (آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم کو 31 دسمبر تک بڑھا دیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ اسکیم 30 ستمبر کو ختم ہونے والی تھی، لیکن توسیع کے بعد اب یہ 31 دسمبر 2026 تک نافذ رہے گی۔

وزارت کے مطابق یہ اسکیم گھریلو ٹیرف ایریا (ڈی ٹی اے) کی اکائیوں، ایڈوانس اتھارائزیشن (اے اے) ہولڈرز، خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کی اکائیوں کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ اورینٹڈ یونٹس (ای او یو) کی جانب سے کی جانے والی برآمدات پر بھی دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم برآمد شدہ مصنوعات پر عائد ایسے بالواسطہ مرکزی، ریاستی اور مقامی ڈیوٹی، ٹیکس اور سیس کی واپسی بھی کرتی ہے جن کی کسی دوسری اسکیم کے تحت تلافی نہیں ہوتی۔ اس میں سابقہ مراحل میں جمع ہونے والے بالواسطہ ٹیکس بھی شامل ہیں۔

30 ستمبر 2026 کو نافذ ضمیمہ 4 آراور ضمیمہ 4آر ای میں نوٹیفائی کی گئی موجودہ آر او ڈی ٹی ای پی شرحیں اور قدر کی حدیں مذکورہ مدت کے دوران تبدیل نہیں ہوں گی۔

آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم کا آغاز سال 2021 میں کیا گیا تھا۔ اس کے تحت برآمد کنندگان کو ان ٹیکسوں، ڈیوٹی اور سیس کی واپسی کی جاتی ہے جن کی تلافی مرکزی، ریاستی یا مقامی سطح پر نافذ کسی دوسری اسکیم کے تحت نہیں ہوتی۔ اس اسکیم کے تحت مختلف مصنوعات کے لیے 0.3 فیصد سے 3.9 فیصد تک کی شرح سے ڈیوٹی اور ٹیکس کی واپسی کی جاتی ہے۔

وزارت تجارت و صنعت نے کہا کہ مذکورہ اقدام بین الاقوامی بازاروں میں مسابقتی معیشتوں کے مقابلے میں برآمد کنندگان کے لیے یکساں مواقع یقینی بنانے اور انہیں مدد فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande