
نئی دہلی، 2 اکتوبر (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے چار دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کامیابی بہترین صلاحیتوں اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ٹیم کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے متاثر کن قرار دیا۔
مودی نے ٹیم کو اس کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی پورے ملک میں ہاکی کی مقبولیت بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایک پوسٹ میں کہا، ”بھارتی ہاکی کے لیے یہ ایک انتہائی خاص لمحہ ہے! بھارت کے عوام خواتین ہاکی ٹیم کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، جس نے چار دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد ایشیائی کھیلوں میں انتہائی منتظر طلائی تمغہ جیتا ہے۔ یہ بہترین صلاحیتوں اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ٹیم کا عزم و حوصلہ بھی انتہائی متاثر کن ہے۔ ٹیم کو اس کی آئندہ کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔ امید ہے کہ یہ کامیابی پورے ملک میں ہاکی کی مقبولیت بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ