
ارریہ، 19 اکتوبر(ہ س)۔ بہار کے ارریہ ضلع کے بھرگاما تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں چھ سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ 32 سالہ شخص بسکٹ کا لالچ دے کر بچی کو گھر سے تقریباً آدھا کلومیٹر دور دھان کے کھیت میں لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاع کے مطابق بچی کے لاپتہ ہونے پر اس کا بڑا بھائی اسے تلاش کرنے نکلا۔ کھیت میں پہنچنے پر اس نے اپنی چھوٹی بہن کو بے ہوشی کی حالت میں پڑا دیکھا اور شور مچایا۔ شور سن کر ملزم فرار ہونے لگا، لیکن گاؤں والوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے بچی کو طبی معائنے کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے بعد عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔فاربس گنج کے سب ڈویژنل پولیس افسر راج کشور کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan