
بہارشریف، 18 اکتوبر(ہ س)۔ بہار کے نالندہ ضلع میں دیپ نگر تھانہ علاقے کے کارگل چوک پرواقع دکھی ہوٹل کے قریب اتوارکے روزفائرنگ کرکے دہشت پھیلانے کے معاملے میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتارنوجوانوں کے قبضے سے ایک دیسی کٹا، 315 بور کے دو زندہ کارتوس اور ایک پلسر 220 موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔گرفتارملزمین کی شناخت لہیری تھانہ علاقے کے گگن دیوان محلے کے رہنے والے دیوی دیال کمار (22) اور بین تھانہ علاقے کے لالمن بیگھا گاؤں کے رہنے والے چندن کمار (18) کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دیپ نگر تھانہ انچارج کو اطلاع ملی تھی کہ کارگل چوک پر دکھی ہوٹل کے قریب دو افراد نے فائرنگ کی ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج نے اعلیٰ افسران کو اس کی جانکاری دی اور پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر چھاپہ ماری کی ۔ اس دوران ہوٹل کے قریب مشتبہ حالت میں دونوں نوجوانوں کو پکڑ لیا گیا۔تلاشی کے دوران دیوی دیال کمار کے قبضے سے ایک دیسی کٹا اور 315 بور کے دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران دونوں نوجوانوں نے علاقے میں دہشت پھیلانے کے مقصد سے فائرنگ کرنے کی بات قبول کی ہے۔اس معاملے میں دیپ نگر تھانے میں مقدمہ نمبر 589/26 کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دونوں گرفتار نوجوانوں کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔چھاپہ ماری ٹیم میں دیپ نگر تھانہ انچارج پولیس انسپکٹر سمن کمار، پولیس سب انسپکٹر رام نارائن ہریجن، سپاہی کالیکا ٹھاکر، ورون کمار، نتیش کمار اور ہوم گارڈ وپن کمار شامل تھے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں حالات معمول پر ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan