
گوہاٹی، 18 اکتوبر (ہ س)۔ آسام میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے 30 ہزار یابا ٹیبلیٹس ضبط کی ہیں۔ ضبط شدہ منشیات کی مالیت کا اندازہ 7.5 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایک کوریئر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ہفتہ کی رات ایس ٹی ایف، آسام نے امین گاوں میں مہم چلائی۔ اس دوران نچلے آسام کی طرف لے جائی جا رہی یابا گولیوں کی کھیپ کے ساتھ ایک اسمگلر کو پکڑا گیا۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق، مہم کے دوران پوری کھیپ ضبط کر لی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے منشیات کے خلاف ریاستی حکومت کی کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ برائیوں کے خلاف جنگ ہر دن اور ہر گھنٹے جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن