دو سادھوؤں کے قتل کے معاملے میں مرکزی ملزم کا والد گرفتار
شاہجہاں پور، 16 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے خداگنج تھانہ علاقے میں مندر کے اندر دو سادھوؤں کو قتل کرکے ان کی لاشیں جلانے کے معاملے میں پولیس نے جمعہ کو مرکزی ملزم کے والد کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، تفتیش کے دوران والد
UP-MURDER-CASE-ACCUSED-ARRESTE


شاہجہاں پور، 16 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے خداگنج تھانہ علاقے میں مندر کے اندر دو سادھوؤں کو قتل کرکے ان کی لاشیں جلانے کے معاملے میں پولیس نے جمعہ کو مرکزی ملزم کے والد کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، تفتیش کے دوران والد وشنو کے خلاف شواہد ملنے کے بعد اسے جمعہ کی صبح بھونڈی پل کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

تھانہ انچارج راکیش کمار موریہ نے بتایا کہ سو تھا گاؤں کے مندر میں یکم اکتوبر کی رات بابا گوپال داس اور بابا بہاری داس پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کرکے انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد دونوں لاشوں کو مندر میں موجود لکڑیوں اور چراغ جلانے کے لیے رکھے گئے گھی کی مدد سے جلا دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مندر کے نگراں شیو کمار سنگھ کی شکایت پر سو تھا کے رہنے والے سمت کمار سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے اگلے ہی دن اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

تفتیش کے دوران پولیس نے معاملے میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 238 کا اضافہ کیا۔ وشنو کے خلاف شواہد ملنے پر اسے جمعہ کی صبح بھونڈی پل کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، وشنو بار بار اپنے بیٹے کی ضمانت کرانے کی کوشش کرواتا تھا اور اسے قانونی کارروائی سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande