تاریخ کے آئینے میں 16 اکتوبر : جب بنگال کی تقسیم کے خلاف سڑکوں پر اترا عوام کا سیلاب
ہندوستان کی تحریکِ آزادی کی تاریخ میں، 16 اکتوبر اس وسیع عوامی مخالفت کی یاد دلاتا ہے جو برطانوی راج کی تقسیم کرنے والی پالیسیوں کے خلاف ابھری تھی۔ 1905 میں اسی دن بنگال کی پہلی مرتبہ تقسیم کا نفاذ عمل میں آیا۔ برطانوی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف پور
تاریخ کے آئینے میں 16 اکتوبر : جب بنگال کی تقسیم کے خلاف سڑکوں پر اترا عوام کا سیلاب


ہندوستان کی تحریکِ آزادی کی تاریخ میں، 16 اکتوبر اس وسیع عوامی مخالفت کی یاد دلاتا ہے جو برطانوی راج کی تقسیم کرنے والی پالیسیوں کے خلاف ابھری تھی۔ 1905 میں اسی دن بنگال کی پہلی مرتبہ تقسیم کا نفاذ عمل میں آیا۔ برطانوی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف پورے بنگال اور ملک کے دیگر حصوں میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ ہندوستانی قوم پرستوں نے اسے قوم کے اتحاد کو کمزور کرنے کی ایک سیاسی کوشش کے طور پر دیکھا۔ بالآخر، 1911 میں تقسیم کے اس فیصلہ کو منسوخ کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔

اہم واقعات

1905 – لارڈ کرزن کی جانب سے بنگال کی پہلی تقسیم۔

1934 – ماؤ زے تنگ چینی کمیونسٹ پارٹی کے بلا شرکتِ غیرے (مسلمہ) رہنما کے طور پر ابھرے۔

1951 – پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم، لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

1964 – چین نے اپنا پہلا جوہری تجربہ کیا۔

1968 – ہر گوبند کھرانہ کو طب کے شعبے میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔

1978 – ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے فیصل آباد میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔

1984 – جنوبی افریقہ کے سماجی کارکن ڈیسمنڈ ٹوٹو کو نوبل امن انعام دیا گیا۔

2002 – ہندوستانی ایتھلیٹ سنیتا رانی کو ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد، 14ویں ایشیائی کھیلوں میں جیتے گئے سونے اور کانسی کے تمغوں سے محروم کر دیا گیا۔

2011 – ہندوستانی نژاد 100 سالہ رنر (دوڑنے والے) فوجا سنگھ نے ٹورنٹو واٹر فرنٹ میراتھن مکمل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، اور اس طرح کی دوڑ مکمل کرنے والے معمر ترین فرد کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروایا۔

2012 – ہمارے نظامِ شمسی کے باہر ایک نیا سیارہ، ’الفا سینٹوری بی بی‘ دریافت ہوا۔

پیدائش

1940 – نریندر چنچل – ہندوستان کے معروف گلوکاروں میں سے ایک۔

1944 – لچھو مہاراج – ہندوستان کے مشہور طبلہ نواز۔

1948 - ہیما مالنی - مشہور ہندوستانی اداکارہ اور بھرت ناٹیم رقاصہ ، اس وقت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔

1948 - نوین پٹنائک - اڈیشہ کے 14 ویں وزیر اعلیٰ۔

1995 - ویدا کرشنامورتی - ایک بھارتی خاتون کرکٹر۔

2000 - سنکیت مہادیو - ایک بھارتی ویٹ لفٹر۔

وفات

1951 - لیاقت علی خان - پاکستان کے پہلے وزیر اعظم۔

1983 - ہریش چندر مہروترہ - ایک عظیم بھارتی ماہر طبیعیات اور ریاضی دان۔

1994 - گنیش گھوش - ایک بھارتی مجاہدِ آزادی۔

اہم مواقع

- عالمی یوم خوراک

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande