درگا پوجا 2026: ’وندے ماترم، میرا بھارت، مستقبل کا بھارت‘ کے موضوع کے ساتھ ورنداون گارڈن درگا پوجا کا افتتاح
کولکاتا، 14 اکتوبر (ہ س)۔ کولکاتا کے وی آئی پی بازار میں واقع ورنداون گارڈن درگا پوجا کمیٹی اس سال اپنی پوجا کے ذریعے زائرین کو بھارت کے ایک منفرد سفر پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔ ’وندے ماترم‘ کے 150ویں سال کے موقع پر کمیٹی نے ’وندے ماترم، میرا بھا
درگا پوجا 2026: ’وندے ماترم، میرا بھارت، مستقبل کا بھارت‘ کے موضوع کے ساتھ ورنداون گارڈن درگا پوجا کا افتتاح


کولکاتا، 14 اکتوبر (ہ س)۔

کولکاتا کے وی آئی پی بازار میں واقع ورنداون گارڈن درگا پوجا کمیٹی اس سال اپنی پوجا کے ذریعے زائرین کو بھارت کے ایک منفرد سفر پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔ ’وندے ماترم‘ کے 150ویں سال کے موقع پر کمیٹی نے ’وندے ماترم، میرا بھارت، مستقبل کا بھارت‘ کا موضوع منتخب کیا ہے۔ داخلی دروازے سے لے کر ماں درگا کے درشن تک، پورا پنڈال بھارت کے شاندار ماضی، تحریک آزادی اور مستقبل کے خوابوں کو پیش کرے گا۔ اس پوجا پنڈال کا افتتاح بدھ کی شام کیا گیا۔

تقریب میں پوجا کمیٹی کی صدر سوما رانی شری رائے، سوامی پرہلادانند مہاراج، جنرل سکریٹری اور ایڈووکیٹ سواستیکا بھونیشوری، ایم اے وی راجو سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

اس پنڈال میں عقیدت مندوں کو قدیم بھارت کے گروکل تعلیمی نظام، ویدک علم اور یوگا کی روایت کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس کے بعد بنکم چندر چٹرجی کے ناول ’آنند مٹھ‘ اور ’وندے ماترم‘ کی تخلیق کے تاریخی لمحات کو پیش کیا گیا ہے، جس نے لاکھوں ہندوستانیوں کے دلوں میں آزادی کی شمع روشن کی تھی۔

پنڈال کی سب سے بڑی کشش 2047 کے بعد کے ترقی یافتہ بھارت کا تصور اور ’مستقبل کی بھارت ماتا‘ کی ایک منفرد شبیہ ہے۔ بھارت ماتا کے اس روپ کے ہاتھوں میں اناج، لباس، تعلیم اور تربیت کی علامتیں ہوں گی، جو مستقبل کے بھارت کی تعمیر کے بنیادی وسائل کی نمائندگی کرتی ہیں۔ پس منظر میں ہندوستانی تہذیب کی علامت برگد کا درخت اور ایک پ±رسکون لیکن طاقتور شیر دکھائی دے رہا ہے۔ کمیٹی کا بنیادی پیغام ہے کہ ملک کو بدلنے کے لیے سب سے پہلے خود کو بدلنا ہوگا۔

پوجا کمیٹی کی جانب سے ترون بیرا نے بتایا کہ درشن کے بعد عقیدت مند پنڈال میں رکھے گئے ’سنکلپ ورکش‘ (عہد کے درخت) کے پاس جا کر ملک کی تعمیر کے لیے چھوٹے چھوٹے عہد کر سکیں گے۔ ان میں درخت لگانا، دیسی مصنوعات کا استعمال کرنا، بچوں کی تعلیم میں مدد دینا اور سماج میں ہم آہنگی برقرار رکھنا شامل ہے۔درگا پوجا کے ساتھ ساتھ کمیٹی نے کئی اہم سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande