
رضیہ سلطانہ برصغیر کی پہلی خاتون مسلم حکمران اور دہلی پر حکومت کرنے والی واحد خاتون مسلمان حکمران تھیں۔1205 میں پیدا ہوئیں اور 1240 میں انتقال کرگئیں۔ انکے والد
سلطان التمش نے انکی شجاعت اور دانشمندی سے متاثر ہو کر انہیں اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔ وہ افغان غوری نسل سے تعلق رکھتی تھیں اور کئی دیگر مسلم شہزادیوں کی طرح جنگی تربیت اور انتظام سلطنت کی تربیت بھی حاصل کی تھی۔انہوں نے 1236 سے 1240 تک دہلی سلطنت پر حکومت کی۔ مورخین کے مطابق انہیں رعایا کی بھرپور حمایت حاصل تھی
لیکن دیگر امرا اور سرداروں کی بغاوت کے دوران 14 اکتوبر 1240 کو انہیں قتل کردیا گیا۔ رضیہ کا مزار پرانی دہلی میں ترکمان گیٹ کے قریب ’بلبلی خانہ‘ کے علاقے میں واقع ہے۔ چودہویں صدی کے سیاح ابنِ بطوطہ نے ذکر کیا ہے کہ رضیہ کا مزار زیارت گاہ بن چکا تھا؛ اس پر ایک گنبد تعمیر کیا گیا تھا اور لوگ وہاں منت مانگنے آتے تھے۔
اہم واقعات
1882 - شملہ میں پنجاب یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔ یہ کلکتہ، ممبئی اور مدراس کے بعد برطانوی نوآبادیاتی حکومت کی جانب سے ہندوستان میں قائم کی جانے والی چوتھی یونیورسٹی تھی۔
1948 - اسرائیل اور مصر کے درمیان شدید لڑائی چھڑ گئی۔
1953 - ہندوستان میں 'اسٹیٹ ڈیوٹی ایکٹ' (وراثت پر ٹیکس کا قانون) نافذ ہوا۔
1956 - ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے اپنے 3 لاکھ 85 ہزار پیروکاروں کے ساتھ بدھ مت اختیار کیا اور اپنے حامیوں کو بدھ مت کے 22 عہدوں (اصولوں) کی پاسداری کرنے کا مشورہ دیا۔
1964 - مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کو عدم تشدد کے ذریعے نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے پر نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔
1981 - حسنی مبارک مصر کے چوتھے صدر بنے۔
1994 - فلسطینی رہنما یاسر عرفات کا انتخاب اسرائیلی وزیر اعظم یتزحک رابن اور وزیر خارجہ شمعون پیریز کے ساتھ نوبل امن انعام کے لیے کیا گیا۔
1997 - برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ نے امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
2010 - دارالحکومت دہلی میں منعقدہ 19ویں کامن ویلتھ گیمز کا اختتام ہوا۔
2014 - نیوزی لینڈ کے کرکٹر اور سابق کپتان جان ریڈ کا انتقال ہوا۔
پیدائش
1643 - بہادر شاہ اول، دہلی (ہندوستان) کے مغل شہنشاہ۔
1884 - لالہ ہردیال - ممتاز ہندوستانی انقلابی اور 'غدر پارٹی' کے بانی۔
1931 - نکھل رنجن بنرجی - موسیقار۔
1950 - سیکنڈ لیفٹیننٹ ارون کھیترپال - ہندوستانی فوجی اور 'پرم ویر چکر' کے وصول کنندہ۔
1979 - رتوک بھٹاچاریہ - ہندوستانی اسکواش کھلاڑی۔
1996 - ہرجندر کور - ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹر۔
وفات
1240 - رضیہ سلطان - ہندوستان کی پہلی خاتون حکمران۔
1947 - نرسمہا چنتا من کیلکر - صحافی اور مراٹھی ادیب؛ لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کے ساتھی۔ 2013 - موہن دھاریا – سابق مرکزی وزیر اور سماجی کارکن۔
2014 - جان ریڈ – نیوزی لینڈ کے کرکٹر۔
2020 - شوبھا نائیڈو – بھارت کی ممتاز کچی پوڑی رقاصاؤں میں سے ایک۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد