بھائی نے کلہاڑی سے حملہ کرکے دو بہنوں کو قتل کر دیا، خود سپردگی
مشرقی سنگھ بھوم، 12 اکتوبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے دھال بھوم گڑھ تھانہ علاقے کے باوئیدا گاؤں میں اتوار کی رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے اپنی دو سگی بہنوں کو کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔ دونوں ب
بھائی نے کلہاڑی سے حملہ کرکے دو بہنوں کو قتل کر دیا، خود سپردگی


مشرقی سنگھ بھوم، 12 اکتوبر (ہ س)۔

جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے دھال بھوم گڑھ تھانہ علاقے کے باوئیدا گاؤں میں اتوار کی رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے اپنی دو سگی بہنوں کو کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔

دونوں بہنیں اپنے بیمار بھائی کی دیکھ بھال اور گھر کی صفائی کے لیے اس کے پاس آئی تھیں۔ واردات کے بعد ملزم سوروپ ٹوڈو عرف چنٹو پیر کی صبح دھال بھوم گڑھ تھانے پہنچا اور خود سپردگی کرتے ہوئے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے دونوں بہنوں کی لاشیں برآمد کرنے کے ساتھ قتل میں استعمال ہونے والی کلہاڑی بھی ضبط کر لی ہے۔

مقامی لوگوں سے ملی معلومات کے مطابق، سوروپ ٹوڈو اپنے گھر میں اکیلا رہتا تھا اور کئی دنوں سے بیمار تھا۔ طبیعت میں بہتری نہ آنے پر اس نے اتوار کی رات گھاٹ شیلا کے چنودی سے ایک اوجھا کو بلایا تھا۔

اسی دوران اس کی بڑی بہنیں دلاری سورین (55) اور لکشمی منڈی (50) بھی اس کے گھر پہنچ گئی تھیں۔ دونوں بہنیں بیمار بھائی کے گھر کی صفائی کرنے آئی تھیں۔ اتوار کی رات گھر میں پوجا کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس میں لکشمی منڈی کے شوہر سورجو منڈی کو بھی مدعو کیا گیا تھا، لیکن وہ پروگرام میں شریک نہیں ہوئے۔

الزام ہے کہ رات گئے جب دونوں بہنیں سو رہی تھیں، اسی وقت سوروپ ٹوڈو نے ان پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا، جس سے دونوں کی موت ہو گئی۔ لکشمی منڈی باسا جھور کی رہنے والی تھیں، جبکہ دلاری سورین گھاٹ شیلا بلاک کی آسنا پنچایت کے تحت آنے والے چڑھئی گوڑا گاؤں میں رہتی تھیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد دھال بھوم گڑھ تھانے کے انچارج دھیرج کمار مشرا پولیس فورس کے ساتھ باویدا گاؤں پہنچے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، ضروری قانونی کارروائی مکمل کی اور دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، واقعے کے پیچھے اوجھا گنی سے متعلق معاملہ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم، دونوں خواتین کو قتل کرنے کی اصل وجہ ابھی واضح نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس تمام پہلوو¿ں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ خاندان میں دو بھائی اور تین بہنیں تھیں۔ ملزم کے بڑے بھائی کی پہلے ہی موت ہو چکی ہے، جبکہ تیسری بہن کی شادی اسی گاو¿ں میں ہوئی ہے۔ پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اس دوہرے قتل کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande