وارانسی کی فٹ انڈیا سائیکل ریلی میں نوجوانوں کو نشے سے دور رہنے کا پیغام دیا گیا
نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے اتوار کو اتر پردیش کے وارانسی میں ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کی۔ اس پروگرام میں 500 سے زائد سائیکل سواروں اور 1,000 سے زیادہ شرکاء نے ح
وارانسی کی فٹ انڈیا سائیکل ریلی میں نشہ مکت نوجوان کا پیغام دیا گیا


نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے اتوار کو اتر پردیش کے وارانسی میں ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کی۔ اس پروگرام میں 500 سے زائد سائیکل سواروں اور 1,000 سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا۔ پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو نشے سے دور رہنے، صحت مند طرز زندگی اپنانے اور فٹنس کے تئیں بیدار کرنا تھا۔ اس بار پروگرام کا موضوع ’ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے نشہ مکت نوجوان‘ رہا۔ پروگرام میں 2026 کے آئچی-ناگویا ایشیائی کھیلوں کے تمغہ یافتگان پراچی چودھری، پارول چودھری، جے کمار اور راج کمار پال نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز صبح 6 بجے وارانسی کے نمو گھاٹ پر ہوا۔ ہارٹ فل نیس انسٹی ٹیوٹ، کانہا شانتی ونم حیدرآباد کی امور نوجوانان کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نویدیتا شریانس نے مراقبے کے سیشن کی قیادت کی۔ اس سیشن کے ذریعے جسمانی فٹنس کے ساتھ ذہنی صحت اور متوازن طرز زندگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس کے بعد دلکش کتھک رقص کی پیشکش اور پُرجوش زومبا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں نے ثقافتی اظہار، جسمانی سرگرمی اور اجتماعی شرکت کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر مجموعی صحت کا پیغام دیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے نوجوانوں سے فٹنس کو اپنے روزمرہ معمولات کا حصہ بنانے اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے نشہ مکت معاشرے کی تعمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیر اور پروگرام میں شامل شرکاء نے ’نشہ مکت بھارت‘ کا حلف لیا۔ سبھی نے نشے کے غلط استعمال کے خلاف اجتماعی کوششیں کرنے اور ملک میں نشہ مکت نسل کی تعمیر کے عزم کو دہرایا۔

خطاب کے بعد ڈاکٹر مانڈویا نے نمو گھاٹ سے سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی تک سائیکل ریلی کی قیادت کی۔ اس ریلی کے ذریعے وارانسی کی سڑکوں پر ’ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے نشہ مکت نوجوان‘ کا پیغام دیا گیا۔

پروگرام کے دوران 2026 کے آئچی-ناگویا ایشیائی کھیلوں کے تمغہ یافتہ کھلاڑیوں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اعزاز پانے والے کھلاڑیوں میں پراچی چودھری، پارول چودھری، جے کمار اور راج کمار پال شامل تھے۔

ان کھلاڑیوں کی موجودگی نے نوجوانوں کو کھیل، نظم و ضبط، مسلسل محنت اور لگن کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ کھلاڑیوں نے اپنی کامیابیوں کے ذریعے نوجوانوں کو فٹنس اپنانے اور صحت مند زندگی کے متبادل منتخب کرنے کی ترغیب دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande