آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ: مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں ادے ویر سدھو نے سونے کا تمغہ جیتا
نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ بھارت کے نشانے باز ادے ویر سدھو نے اتوار کو انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) کے رائفل اور پسٹل ورلڈ کپ میں مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ یہ مقابلہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں
آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ: مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں ادے ویر سدھو نے سونے کا تمغہ جیتا


نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔

بھارت کے نشانے باز ادے ویر سدھو نے اتوار کو انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) کے رائفل اور پسٹل ورلڈ کپ میں مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ یہ مقابلہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ ایک سنسنی خیز فائنل میں ادے ویر نے جرمنی کے نشانے باز کرسچین رِٹز کو 0.5 پوائنٹ سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا کے مطابق، 24 سالہ ادے ویر نے تمغے کے لیے ہونے والے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 240.6 پوائنٹ حاصل کیے، جبکہ کرسچین رِٹز نے 240.1 پوائنٹ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ اٹلی کے پاو¿لو مونا نے 219.8 پوائنٹ حاصل کرکے کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

فائنل میں سدھو اور رِٹز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ بھارتی نشانے باز نے آخری لمحات میں اپنا ضبط برقرار رکھتے ہوئے خطاب جیت لیا۔ رِٹز پورے مقابلے کے دوران ان کے قریب رہے۔ آخری دو شاٹس سے پہلے ادے ویر، رِٹز سے 0.3 پوائنٹ پیچھے چل رہے تھے۔

ایسے نازک موقع پر بھارتی نشانے باز نے 10.2 اور 9.8 پوائنٹ کے شاٹس لگائے، جبکہ رِٹز اپنے آخری دونوں شاٹس میں 9.6، 9.6 پوائنٹ ہی حاصل کر سکے۔ اس طرح ادے ویر نے آخری شاٹ کے ساتھ مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande