راہل گاندھی کے سپریم کورٹ مارچ پر وکلا کا اعتراض، پارلیمنٹ میں نئی قرارداد لانے پر غور کا مشورہ
نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر 12 اکتوبر کو سپریم کورٹ تک مجوزہ مارچ پر آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر، سینئر وکیل ڈاکٹر آدیش سی اگروال نے اعتراض ظا
راہل گاندھی کے سپریم کورٹ مارچ پر وکلا کا اعتراض، پارلیمنٹ میں نئی قرارداد لانے پر غور کا مشورہ


نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر 12 اکتوبر کو سپریم کورٹ تک مجوزہ مارچ پر آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر، سینئر وکیل ڈاکٹر آدیش سی اگروال نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سے مارچ واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ پر سیاسی دباو¿ ڈالنے کے بجائے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ میں نئی قرارداد لانے پر غور کیا جانا چاہیے۔

اتوار کو راہل گاندھی کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر اگروال نے کہا کہ اپوزیشن رہنماو¿ں کی جانب سے سپریم کورٹ تک مارچ نکال کر چیف جسٹس آف انڈیا کو میمورنڈم پیش کرنا عدلیہ کی آزادی اور وقار کے لیے مناسب نہیں ہے۔ اس سے عدالت میں زیر التوا مقدمات کی آزادانہ سماعت پر غیر ضروری سیاسی دباو¿ پڑنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی کارروائی کو سیاسی دباو¿ اور بیرونی مداخلت سے پوری طرح آزاد رکھا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر اگروال نے کہا کہ چیف جسٹس آف انڈیا کے پاس چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینے کی ہدایت دینے یا انہیں عہدے سے ہٹانے کا آئینی اختیار نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے کسی فیصلے یا کارروائی کو چیلنج کرنے کا مناسب طریقہ یہ ہے کہ قانونی عمل کے تحت متعلقہ معاملہ مجاز عدالتی بنچ کے سامنے اٹھایا جائے، نہ کہ چیف جسٹس کو سیاسی میمورنڈم پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا عہدہ اعلیٰ ترین آئینی احترام اور عوامی اعتماد کی علامت ہے۔ اس لیے اس عہدے کے وقار، آزادی اور غیر جانب داری کو برقرار رکھنا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر اگروال نے راہل گاندھی سے 12 اکتوبر کو مجوزہ مارچ واپس لینے اور نئے شواہد کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ میں نئی قرارداد لانے پر غور کرنے کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande