کانگریس12اکتوبر کو سپریم کورٹ تک مارچ کرے گی، چیف جسٹس کو میمورنڈم پیش کرے گی
نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س) ۔ کانگریس پیر کو قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی قیادت میں چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت کو میمورنڈم پیش کرے گی۔ اس مقصد کے لیے پارٹی سپریم کورٹ تک مارچ نکالے گی۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اتوار کو اس کا اعلان کرتے ہوئے
کانگریس12اکتوبر کو سپریم کورٹ تک مارچ کرے گی، چیف جسٹس کو میمورنڈم پیش کرے گی


نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س) ۔

کانگریس پیر کو قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی قیادت میں چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت کو میمورنڈم پیش کرے گی۔ اس مقصد کے لیے پارٹی سپریم کورٹ تک مارچ نکالے گی۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اتوار کو اس کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے مارچ میں ان کے ساتھ شامل ہونے کی اپیل کی۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ ہفتے کے روز نوجوان پ±رامن طریقے سے احتجاج کرنے کے لیے دہلی آئے تھے، لیکن انہیں اپنی بات رکھنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا، ”ہمیں اس طرح کا بھارت نہیں چاہیے۔ کل ہم سب سپریم کورٹ کی طرف مارچ کریں گے۔“ راہل گاندھی نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف برادریوں سے اس مارچ میں شرکت کی اپیل بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے چیف جسٹس آف انڈیا کو ایک میمورنڈم پیش کیا جائے گا، جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ ملک میں ووٹوں کی چوری بند کی جائے، ایس آئی آر کے عمل پر روک لگائی جائے اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

راہل گاندھی نے کہا، ”ملک کے نوجوان، تمام اپوزیشن جماعتیں، سول سوسائٹی اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے، نیز بھارت کے آئین کے ساتھ کھڑے تمام لوگ ہمارے ساتھ مارچ کریں گے۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande