بی ایم ڈبلیو گولف کپ 2026: انیش اور وکاس نے خطاب جیتے، جنوبی افریقہ میں کریں گے صلاحیت کا مظاہرہ
گروگرام، 10 اکتوبر (ہ س)۔ انیش بھجلے اور وکاس مہاجن نے بی ایم ڈبلیو گولف کپ 2026 کے قومی فائنل میں اپنی اپنی ہینڈی کیپ کیٹیگریز میں خطاب جیت کر بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ گروگرام کے ڈی ایل ایف گولف اینڈ کن
بی ایم ڈبلیو گولف


گروگرام، 10 اکتوبر (ہ س)۔

انیش بھجلے اور وکاس مہاجن نے بی ایم ڈبلیو گولف کپ 2026 کے قومی فائنل میں اپنی اپنی ہینڈی کیپ کیٹیگریز میں خطاب جیت کر بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ گروگرام کے ڈی ایل ایف گولف اینڈ کنٹری کلب میں منعقدہ فائنل میں کیٹیگری اے میں انیش اور کیٹیگری بی میں وکاس فاتح قرار پائے۔ دونوں کھلاڑی مارچ 2027 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے بی ایم ڈبلیو گولف کپ ورلڈ فائنل میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

بی ایم ڈبلیو گروپ انڈیا کی جانب سے منعقدہ اس مقابلے کے قومی فائنل میں ملک بھر سے 40 گالفرز نے حصہ لیا۔ ان کھلاڑیوں نے چنئی، حیدرآباد، ممبئی، پونے، احمد آباد، دہلی، وڈودرا، جے پور، بنگلورو، لکھنو¿، پٹنہ، کولکاتا اور گروگرام میں منعقدہ علاقائی ٹورنامنٹس کے ذریعے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ اس سیزن میں ملک بھر سے تقریباً 2300 گالف کے شوقین افراد نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔

فائنل میں ہینڈی کیپ کیٹیگری اے (12 تک) میں انیش بھجلے نے خطاب اپنے نام کیا، جب کہ کیٹیگری بی (13 سے 28) میں وکاس مہاجن نے کامیابی حاصل کی۔ اب دونوں فاتح ورلڈ فائنل میں مختلف ممالک کے گولفرز کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

بی ایم ڈبلیو گروپ انڈیا کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو افسر ہردیپ سنگھ برار نے فاتحین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ گولف کپ محض کھیل میں بہترین کارکردگی کا جشن نہیں، بلکہ جذبے، اعلیٰ معیار اور گولف بر ادری کے اتحاد کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ملک بھر سے 2300 شرکاء کی شرکت اور قومی فائنل میں 40 کھلاڑیوں کی موجودگی اس مقابلے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande