ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے ریاض کی پروازوں کی منسوخی کی مدت 15 اکتوبر تک بڑھائی
نئی دہلی، 10 اکتوبر (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں کشیدہ صورت حال اور سعودی عرب کے موجودہ حالات کے پیش نظر ایئر انڈیا ایکسپریس اور ایئر انڈیا نے ریاض آنے جانے والی پروازوں کی منسوخی کی مدت بڑھا کر 15 اکتوبر تک کردی ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز یہ اطل
ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے ریاض کی پروازوں کی منسوخی کی مدت 15 اکتوبر تک بڑھائی


نئی دہلی، 10 اکتوبر (ہ س)۔

مغربی ایشیا میں کشیدہ صورت حال اور سعودی عرب کے موجودہ حالات کے پیش نظر ایئر انڈیا ایکسپریس اور ایئر انڈیا نے ریاض آنے جانے والی پروازوں کی منسوخی کی مدت بڑھا کر 15 اکتوبر تک کردی ہے۔

سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایئر انڈیا ایکسپریس نے ریاض کے لیے اپنی پروازیں 14 اکتوبر تک منسوخ کردی ہیں، جب کہ ایئر انڈیا نے 15 اکتوبر تک پروازیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے دونوں ایئرلائنز نے 10 اکتوبر تک ریاض کی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، ایئرلائنز صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور خطے میں ہونے والی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں۔

ایئر انڈیا ایکسپریس اور ایئر انڈیا منسوخ ہونے والی پروازوں سے متاثرہ مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کرنے کی پیش کش بھی کر رہی ہیں۔ ایک افسر نے بتایا کہ ایئر انڈیا ایکسپریس مسافروں کو بغیر کسی اضافی فیس کے سفر کی تاریخ تبدیل کرنے کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے۔

ایئر انڈیا ایکسپریس ہندوستان کے چار شہروں، بنگلورو، کوچی، کنّور اور کوزیکوڈ سے ریاض کے لیے ہفتہ وار بنیاد پر 16 پروازیں چلاتی ہے۔ وہیں ایئر انڈیا دہلی اور ممبئی سے ریاض کے لیے ہفتے میں سات پروازیں چلاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں، ریاض اور ابہا، پر حوثی باغیوں نے حملہ کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande