ایشیائی کھیل: انیش بھانوالا 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں ساتویں مقام پر رہے
ناگویا، یکم اکتوبر (ہ س):۔ ہندوستان کے انیش بھانوالا نے جمعرات کو ایچی پریفیکچر جنرل شوٹنگ گیلری میں مردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کے فائنل میں ساتواں مقام حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی شوٹنگ مہم 15 تمغوں کے ساتھ
ایشیائی کھیل: انیش بھانوالا 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں ساتویں مقام پر رہے


ناگویا، یکم اکتوبر (ہ س):۔

ہندوستان کے انیش بھانوالا نے جمعرات کو ایچی پریفیکچر جنرل شوٹنگ گیلری میں مردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کے فائنل میں ساتواں مقام حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی شوٹنگ مہم 15 تمغوں کے ساتھ ختم ہوگئی۔ ہندوستانی نشانہ بازوں نے مقابلے میں تین طلائی، آٹھ چاندی اور چار کانسی سمیت مجموعی طور پر 15 تمغے جیتے۔

انیش 11 پوائنٹس کے اسکور پر دیگر نشانہ بازوں کے ساتھ برابر تھے، لیکن کوالیفکیشن میں کم رینکنگ کی وجہ سے کاو¿نٹ بیک کی بنیاد پر انہیں مقابلے سے باہر ہونا پڑا اور انہوں نے ساتویں مقام پر اپنی مہم ختم کی۔ انیش نے کوالیفکیشن میں 576-17 ایکس کا اسکور کرتے ہوئے نویں مقام حاصل کیا تھا، لیکن اس کے باوجود فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ جنوبی کوریا کے تین نشانہ باز ٹاپ آٹھ میں شامل تھے، تاہم ایک ملک کے زیادہ سے زیادہ دو نشانہ باز ہی فائنل میں پہنچ سکتے تھے۔ اس ضابطے کی وجہ سے انیش کو آٹھویں اور آخری کوالیفائنگ مقام پر فائنل میں داخلہ ملا۔

ایچی-ناگویا ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی پسٹل نشانہ بازوں کی کارکردگی نسبتاً مایوس کن رہی اور انہوں نے ہندوستان کے مجموعی 15 تمغوں میں سے صرف دو تمغے حاصل کیے۔ ہندوستان نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل میں چاندی اور مکسڈ ٹیم 10 میٹر ایئر پسٹل میں طلائی تمغہ جیتا۔

دریں اثنا، ہندوستان نے اسیپک ٹاکرا کے مردوں کے کوآڈرینٹ زمرے کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر اپنا تمغہ یقینی کر لیا ہے۔ ہندوستان نے گروپ مرحلے میں اپنی مہم ناقابل شکست رہتے ہوئے ختم کی اور میانمار کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 سے واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

ہندوستان کو ابتدائی سیٹ میں 10-15 سے شکست ہوئی، لیکن ٹیم نے اگلے دونوں سیٹ 15-13 اور 15-7 سے جیت کر گروپ اے میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ اس سے قبل ہندوستان نے لاو¿ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک اور ویتنام کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

کینو سلالوم میں ہندوستان کی شیکھا چوہان نے خواتین کے کائیک سنگلز فائنل میں ساتواں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے 193.31 سیکنڈ کا وقت نکال کر آٹھ کھلاڑیوں کے فائنل میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کے 70 کلوگرام جوڈو کوارٹر فائنل میں ہندوستان کی انونگنبی تکھیللمبم کو شمالی کوریا کی مون سونگ ہوئی کے خلاف اِپون کے ذریعے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، ان کی مقررہ ریپے چاج حریف چین کی جِنگ تانگ کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد انونگنبی براہ راست کانسی کے تمغے کے مقابلے میں پہنچ گئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande