ایشیائی کھیل 2026: سری لنکا کو بڑی شکست دے کر ٹیم انڈیا نے ٹی-20 میں عالمی ریکارڈ قائم کیا
آئچی-ناگویا، یکم اکتوبر (ہ س)۔ ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 124 رن سے شکست دینے کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے مردوں کے ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں 100 یا اس سے زیادہ رن کے فرق سے جیت کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس ف
Sports-Cricket-India-11th-100-Plus-Run


آئچی-ناگویا، یکم اکتوبر (ہ س)۔ ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 124 رن سے شکست دینے کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے مردوں کے ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں 100 یا اس سے زیادہ رن کے فرق سے جیت کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس فرق سے یہ ہندوستان کی 11ویں جیت ہے۔

ہندوستان کی جیت میں ایشان کشن کی 80 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کے بعد اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ اور ابھیشیک شرما کی شاندار گیند بازی میں اہم کردار رہا۔ مشکل پچ پر ہندوستان کے 169 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 9.5 اوورز میں صرف 45 رن پر سمٹ گئی۔

ہندوستان کی 124 رن کی جیت مردوں کے ٹی-20 بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل یا فائنل میں جیت کے سب سے بڑے فرق کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھی ہندوستان کے نام تھا، جب اس نے احمد آباد میں 2026 ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رن سے شکست دی تھی۔

سری لنکا کا 45 رن کا اسکور کسی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف ٹی-20 بین الاقوامی میچ میں پوری ٹیم کے آو¿ٹ ہونے کے بعد مشترکہ طور پر سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 2019 میں باسٹیئر میں انگلینڈ کے خلاف 45 رن بنائے تھے۔

سری لنکا کی اننگز میں پانچ بلے باز اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ ایک اننگز میں سب سے زیادہ صفر پر آو¿ٹ ہونے کے معاملے میں یہ مشترکہ طور پر دوسرا بڑا ہندسہ ہے۔ اس معاملے میں زمبابوے کے نام 2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف چھ بلے بازوں کے صفر پر آو¿ٹ ہونے کا ریکارڈ ہے۔

سری لنکا کی یہ ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں دوسری سب سے بڑی شکست ہے۔ اس کی سب سے بڑی شکست 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف 134 رن کی تھی۔

میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی جانب سے 15 سالہ ویبھو سوریہ ونشی نے 21 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رن کی کارگر اننگز کھیلی۔ ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن تاہم زیادہ تعاون نہیں کر سکے۔

ٹیم انڈیا کا اسکور جب 87 رن پر چار وکٹ تھا، تب ایشان کشن نے اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے 46 گیندوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 80 رن بنائے اور ہندوستان کو 20 اوورز میں سات وکٹ پر 169 رن تک پہنچایا۔ سری لنکا کے لیے ساہان آراچیگے نے 2/28 اور تھارندو رتنائیکے نے 2/32 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکن ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔ نووانیدو فرنینڈو 15 رن کے ساتھ اس کی اننگز میں 10 سے زیادہ رن بنانے والے واحد بلے باز رہے۔ ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل نے 3/8، جسپریت بمراہ نے 2/7، ابھیشیک شرما نے 2/2 اور واشنگٹن سندر نے 1/18 وکٹ لے کر سری لنکا کی اننگز 45 رن پر سمیٹ دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande