
راجوری پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا
جموں، یکم اکتوبر (ہ س)۔ راجوری ضلع میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1300 ٹیپینٹاڈول گولیاں اور 16 ٹراماڈول کیپسول برآمد کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق بدھ کی دیر رات اُجھن درہال میں معمول کی ناکہ بندی کے دوران راجوری سے درہال کی جانب جانے والی ایک موٹر سائیکل کو روک کر تلاشی لی گئی۔ موٹر سائیکل پر سوار افراد کی شناخت حق نواز ساکن ہلتک، تحصیل درہال اور محمد نفیس سکنہ تھانامنگ، تحصیل درہال کے طور پر ہوئی۔
تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے 1300 ٹیپینٹاڈول گولیاں اور 16 ٹراماڈول کیپسول برآمد کیے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن درہال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر