گلوبل مارکیٹ سے ملے -جلے اشارے، ایشیائی بازاروں میں تیزیک کا رجحان
نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ دنیا کے بھر اسٹاک مارکیٹ سے آج ملے- جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں ملے -جلے کاروبار کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز آج فی الحال اضافے کے ستاتھ کاروبار کر تا ہوا نظر آرہا ہے۔ یورپی بازاروں میں بھی گزش
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ دنیا کے بھر اسٹاک مارکیٹ سے آج ملے- جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں ملے -جلے کاروبار کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز آج فی الحال اضافے کے ستاتھ کاروبار کر تا ہوا نظر آرہا ہے۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن میں ملا جلا کاروبار ہوتا رہا۔ وہیں، ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر تیزی کا رجحان قائم ہے۔

امریکی سپریم کورٹ آج ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ بڑھائے گئے محصولات کی درستگی پر فیصلہ سنانے والا ہے۔ نان فارم پے رول (بے روزگاری کی شرح) کا ڈیٹا بھی آج امریکہ میں آنے والا ہے۔ لہٰذا، گزشتہ سیشن کے دوران سرمایہ کارمحتاط طریقے سے تجارت کرتے ہوئے نظر آئے، جس کے نتیجے میں وال اسٹریٹ انڈیکس ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز 270 پوائنٹس بڑھ کر بند ہوا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.01 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 6,921.46 پر بند ہوا۔ اس کے برعکس، نیس ڈیک نے100.71 پوائنٹس یعی 0.43 فیصد کی کمزوری کے ساتھ گزشتہ سیشن کا کاروبار 23,483.56 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ وہیں، ڈاؤ جونز فیوچرز فی الحال 0.12 فیصد اضافے کے ساتھ 49,323.22 پر کاروبار کر تا ہوا نظر آ رہا ہے۔

یورپی بازار بھی گزشتہسیشن کے دوران مسلسل دباؤ میں ٹریڈنگ کے بعد فلیٹ سطح پر ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.04 فیصد کی کمی کے ساتھ 10,044.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس کے برعکس، سی اے سی انڈیکس 0.12 فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ سیشن 8,243.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، ڈی اے ایکس نڈیکس 0.02 پوائنٹس کے علامتی اضافے کے ساتھ 25,127.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر مضبوطی کا رخ قائم ہے ہیں۔ ایشیاکے نو میں سے آٹھ بازاروں کے انڈیکس سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ صرف ایک انڈیکس معمولی گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں ہے۔ ایشیائی بازاروں میں واحد انڈیکس نفٹی فی الحال 0.06 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 25,955 پر کاروبار کر رہا ہے۔

دوسری جانب، ا سٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 4,742.94 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.10 فیصد بڑھ کر 30,391.38 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ نکیئی انڈیکس نے آج نمایاں چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 665.74 پوائنٹس یعنی 1.30 فیصد چھلانگ لگا کر 51,783 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.71 فیصد اضافے کے ساتھ 4,584.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.45 فیصد اضافے کے ساتھ 1,259.19 پوائنٹس کی سطح پر ، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.38 فیصد اضافے کے ساتھ 8,959.61 پوائنٹس کی سطح پر، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.30 فیصد اضافے کے ساتھ 4095.33 پوائنٹس کی سطح پر اورہینگ سینگ انڈیکس 0.02 فیصد کے علامتی اضافے کے ساتھ 26,154 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande