وزیر اعظم نے اس سال کے ’ پریکشا پہ چرچا ‘ پروگرام کے لیے طلبا، والدین اور اساتذہ سے مشورے مدعو کیے
نئی دہلی،07جنوری (ہ س)۔دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات قریب آ رہے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایک بار پھر طلبا، والدین اور اساتذہ سے شدت سے انتظار کیے جانے والے سالانہ پروگرام ’پریکشا پہ چرچا‘ میں ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم نے ملک کے ایگ
وزیر اعظم نے اس سال کے ’ پریکشا پہ چرچا ‘ پروگرام کے لیے طلبا، والدین اور اساتذہ سے مشورے مدعو کیے


نئی دہلی،07جنوری (ہ س)۔دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات قریب آ رہے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایک بار پھر طلبا، والدین اور اساتذہ سے شدت سے انتظار کیے جانے والے سالانہ پروگرام ’پریکشا پہ چرچا‘ میں ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم نے ملک کے ایگزام واریئرزکو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے سوالات، خیالات اور تجربات شیئر کریں جو دوسروں کو ترغیب دے سکیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:”دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات قریب آ رہے ہیں اور اس سال کا پریکشا پہ چرچا بھی!طلبا، والدین اور اساتذہ کے ساتھ امتحانات کے مختلف پہلوو¿ں پر گفت و شنید کرنے کا منتظر ہوں، خاص طور پر امتحانی دباو¿ پر قابو پانے کے طریقے، پرسکون، پراعتماد رہنا اور مسکراہٹ کے ساتھ امتحان دینے کے طریقوں کے لیے۔ میں چاہتا ہوں کہ ایگزام واریئرزسے سنوں، چاہے وہ ان کے سوالات ہوں یا ان کے تجربات، جو دوسروں کو متحرک کر سکیں...“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande