
امپھال، 08 جنوری (ہ س)۔ منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر کے عہدیداروں نے بتایا کہ منی پور کے کانگ پوکپی ضلع میں جمعرات کو دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا ایک مختصر تبادلہ ہوا، جس کے بعد آس پاس کے علاقوں میں اضافی سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا۔
حکام کے مطابق، بین زیلیانگرونگ یونائیٹڈ فرنٹ (ایس کیمسن) کے مشتبہ کیڈر مبینہ طور پر خرم وائیفیےئ میں افیون کی غیر قانونی کاشت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب ان پر کوکی کے انڈر گراونڈ گروپوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ بعد میں رک گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حفاظتی اقدام کے طور پر قریبی علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ گولیوں کی آواز نے امپھال مغربی ضلع کی سرحد سے متصل دیہاتوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، ایک ایسا علاقہ جہاں 2023 اور 2024 کے نسلی تشدد کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں۔
ایک بیان میں، زیڈ یو ایف (ایس کیمسن)نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ صبح 7.40 بجے کے قریب کھرام وائیفیئی میں ہوئی اور الزام لگایا کہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جن میں افیون کی غیر قانونی کاشت اور کوکی سسپنشن آف آپریشنز گروپس کے انڈر گراونڈ کیمپ شامل ہیں۔
منی پور مئی 2023 میں نسلی تشدد کے شروع ہونے کے بعد سے کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے۔اب تک بنیادی طور پر میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک سیکڑوں لوگ مارے جا چکے ہیں ۔بدامنی کا آغاز پہاڑی اضلاع میں قبائلی یکجہتی مارچ کے انعقاد کے بعد ہوا جس میں میتئی کمیونٹی کی طرف سے شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد