ساہتیہ اکادمی عالمی کتاب میلے میں 18 اہم تقاریب کا انعقاد کرے گی، ہندوستانی زبانوں کے مصنفین شرکت کریں گے
نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ ساہتیہ اکادمی 10 جنوری بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے نئی دہلی عالمی کتاب میلے میں 18 خصوصی پروگرام منعقد کر رہی ہے، جس میں ملک بھر سے مختلف ہندوستانی زبانوں کے 50 سے زیادہ مصنفین شرکت کریں گے۔ ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری پلوی پ
Sahitya-akademi-WBF-18-program-indian-language


نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ ساہتیہ اکادمی 10 جنوری بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے نئی دہلی عالمی کتاب میلے میں 18 خصوصی پروگرام منعقد کر رہی ہے، جس میں ملک بھر سے مختلف ہندوستانی زبانوں کے 50 سے زیادہ مصنفین شرکت کریں گے۔

ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری پلوی پرشانت ہولکر نے جمعہ کو بتایا کہ یہ تمام پروگرام روزانہ شام 4 سے 6 بجے کے درمیان بھارت منڈپم کے ہال نمبر 2 میں واقع ’لیکھک منچ‘ میں منعقد ہوں گے۔ پروگراموں میں ایوارڈ یافتہ مصنفین کے ساتھ گفتگو، کثیر لسانی شاعروں کی ملاقات، نوجوانوں کا ادب، خواتین کا شعور، کثیر لسانی داستان گوئی، بچوں کا ادب اور مختلف موضوعات پر مباحث شامل ہیں۔

مباحثوں کے موضوعات وندے ماترم، ترجمہ اور بچوں کے ادب کی موجودہ صورتحال ہیں۔ ان پروگراموں میں حصہ لینے والے ممتاز ادیبوں میں وشواس پاٹل، ناصرہ شرما، انامیکا، انورادھا شرما پجاری، رشمی چودھری، موہن سنگھ، سورنجیت سوی، پرکاش ایس پرینکار، سمپدانند مشر، مدناکود چناسوامی، شیفالیکا ورما، شاد رمضان، کے پی پی راماننی، کلدیپ سنگھ دیپ، اروند کمار تیواری، ایل رامیشور سنگھ، کشما شرما شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وندے ماترم پر ہونے والے مباحثے کی صدارت ساہتیہ اکادمی کے نائب صدر کمود شرما کریں گی اور اس میں نرمل کانتی بھٹاچارجی اور بھاگیش جھا اس میں حصہ لیں گے۔

دیگر پروگراموں میں حصہ لینے والے مصنفین میں ونیتا، دیوک رمیش، نیہا بنسل، منوہر باتھم، ہیمنت ککریتی، رشمی بھاردواج، رمیش پرجاپتی، ہریسومن بشٹ، اے کرشنا راؤ، اودھیش سریواستو، گگن سندھو، معید رشیدی، سنسکرتی مشر،دنیش چارن،موہن ہمتھانی، آر تھاموتھرن، رویل سنھگ، ہرے کرش ستپتھی، بسوراج کلگوڈی، طارق چھتاری، پرمیتا ستپتھی، گیان پرکاش وویک، میرا دویدی، انکیتا راسوری، آبھا جھا، ریشما زیدی، سوریہ ناتھ سنگھ، رشی راج، اوم پرکاش کشیپ، ترینا چکرورتی اور رجنی کانت ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ اس بار کتاب میلے میں داخلہ مفت ہے اور وزارت ثقافت کے ماتحت تمام اداروں کو ہال نمبر 5 میں خصوصی پویلین میں رکھا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ نئی دہلی عالمی کتاب میلہ بھارت منڈپم میں 10 سے 18 جنوری تک منعقد کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande