این سی ڈبلیونے کرناٹک میں خواتین کارکنوں پر حملہ کے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا
نئی دہلی، 8 جنوری (ہ س)۔ قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے ہبلی، کرناٹک سے ایک وائرل ویڈیو کا از خود نوٹس لیا ہے، جس میں پولیس افسران نے مبینہ طور پر گرفتاری کے دوران بی جے پی خاتون کارکن کے کپڑے پھاڑ دیے تھے۔ جمعرات کو کمیشن کی چیئرپرس
این سی ڈبلیونے کرناٹک میں خواتین کارکنوں پر حملہ کے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا


نئی دہلی، 8 جنوری (ہ س)۔

قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے ہبلی، کرناٹک سے ایک وائرل ویڈیو کا از خود نوٹس لیا ہے، جس میں پولیس افسران نے مبینہ طور پر گرفتاری کے دوران بی جے پی خاتون کارکن کے کپڑے پھاڑ دیے تھے۔

جمعرات کو کمیشن کی چیئرپرسن وجئے رہاتکر نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی۔ اس نے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو خط لکھا، اس پر زور دیا کہ وہ ملزم کے خلاف کارروائی کرے اور متاثرہ کے لیے طبی امداد، بحالی اور معاوضہ کو یقینی بنائے۔ رہاتکر نے خط میں کہا کہ یہ واقعہ عورت کے وقار، ذاتی آزادی اور جنسی تشدد سے تحفظ کے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اگر کرناٹک پولس نے ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے تو اسے فوراً درج کیا جانا چاہئے۔ ویڈیو شواہد کی جانچ سمیت غیر جانبدارانہ، شفاف اور بروقت تفتیش کی جانی چاہیے۔ اگر کوئی افسر بدسلوکی کا مرتکب پایا جائے تو اس کے خلاف سخت محکمانہ اور فوجداری کارروائی کی جائے اور متاثرہ کو طبی امداد، نفسیاتی مدد، بحالی اور قانون کے مطابق معاوضہ یقینی بنایا جائے۔ اس واقعہ کو لے کر ہبلی میں پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سیاسی پارٹی کے کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ کیشو پور تھانے کے پولس افسران نے دوران حراست ایک خاتون پارٹی کارکن کے ساتھ بدسلوکی کی۔ واقعے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں خاتون کے کپڑے پھٹے ہوئے اور پولیس اہلکار اس کے ارد گرد کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande