
سی آئی کے نے کشمیر میں 22 مقامات پر چھاپے مارے
سرینگر، 07 جنوری (ہ س)۔ کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر نے بدھ کو وادی بھر میں 22 مقامات پر چھاپے مارے، جن میں سرینگر کے 15 سے زیادہ جگہیں شامل ہیں۔ سائبر فراڈ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے لیے مبینہ طور پر استعمال کیے جانے والے بینک کھاتوں کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بیک وقت 22 مقامات پر تلاشی لی گئی، جن میں صرف سری نگر ضلع میں 15 سے زیادہ مقامات شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھاپے سائبر دہشت گردی کی جاری تحقیقات سے منسلک ہیں جس کا مقصد ایسے افراد اور نیٹ ورکس کی نشاندہی کرنا ہے جو جعلی بینک کھاتوں کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی ترسیل میں ملوث ہیں۔ تلاشی کے دوران ٹیموں نے ڈیجیٹل آلات اور دیگر متعلقہ دستاویزات کو ضبط کر لیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir