ٹور اینڈ ٹریولز کے حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح
نرگس خالد سیفی کی قیادت میں مشرقی دہلی میں حج و عمرہ خدمات کا نیا مرکز، خالد سیفی کے پرانے کاروبار کا ازسرِنو آغازنئی دہلی،31جنوری(ہ س)۔ وائی ٹی ایم ٹور اینڈ ٹریولز (حج و عمرہ) کے نئے دفتر کا شاندار افتتاح بروز جمعہ، بعد نمازِ عصر شام 5 بجے، ویسٹ
ٹور اینڈ ٹریولز کے حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح


نرگس خالد سیفی کی قیادت میں مشرقی دہلی میں حج و عمرہ خدمات کا نیا مرکز، خالد سیفی کے پرانے کاروبار کا ازسرِنو آغازنئی دہلی،31جنوری(ہ س)۔

وائی ٹی ایم ٹور اینڈ ٹریولز (حج و عمرہ) کے نئے دفتر کا شاندار افتتاح بروز جمعہ، بعد نمازِ عصر شام 5 بجے، ویسٹ مارکیٹ، آرام پارک، کرشنا نگر، مشرقی دہلی میں منعقد کیا گیا۔ اس ادارے کو نرگس خالد سیفی نے قائم کیا ہے۔ یہ دفتر دراصل خالد سیفی کے پرانے کاروبار کا ازسرِنو آغاز ہے، جسے ان کی غیر موجودگی کے بعد اب ان کی اہلیہ کے ذریعے دوبارہ لانچ کر کے باقاعدہ طور پر افتتاح کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خالد سیفی اس وقت ایک معاملے میں سزا کاٹ رہے ہیں، جسے اہلِ خانہ اور قریبی افراد ناکردہ گناہوں کی سزا قرار دیتے ہیں۔ ایسے حالات میں اس کاروبار کا دوبارہ آغاز حوصلے، استقلال اور جدوجہد کی ایک نمایاں مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔افتتاحی تقریب میں آصف اقبال تنہا (ذمہ دار و شراکت دار وائی ٹی ایم ٹور اینڈ ٹریولز)، علماے کرام، سماجی شخصیات اور مقامی معززین کے ساتھ ساتھ جامعہ نگر اوکھلا سے تشریف لائے معزز سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ہند ملک معتصم خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ “مشکل حالات انسان کے حوصلے اور کردار کا اصل امتحان ہوتے ہیں۔ نرگس خالد سیفی کی جانب سے اس کاروبار کا ازسرِنو آغاز اس بات کی مثال ہے کہ مایوسی کے بجائے جدوجہد اور امید کا راستہ اختیار کیا جائے۔ ایسے اقدامات نہ صرف معاشی خود انحصاری کو فروغ دیتے ہیں بلکہ سماج کو حوصلہ اور طاقت بھی فراہم کرتے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ حج و عمرہ جیسی مقدس عبادات سے وابستہ خدمات کو دیانت داری، شفافیت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دینا ایک بڑی امانت ہے، اور امید ظاہر کی کہ وائی ٹی ایم ٹور اینڈ ٹریولز اس اعتماد پر پورا اترے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد رضوی الاسلام ندوی (سکریٹری جماعت اسلامی ہند)، ندیم خان (سکریٹری جماعت اسلامی ہند)، قاسم رسول الیاس (ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ)، مولانا عبدالماجد المظاہری تر جمان مظاہرعلوم قدیم سہارنپور۔ وسیم اکرم تیاگی، سید فرمان، محمد الیاس، احمد حسن، جاوید سیفی، عبدالرشید، حاجی نظرالدین سیفی اور عارف اخلاق (ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، دہلی پردیش) سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے اس اقدام کو مشکل حالات میں ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔آخر میں مفتی سالم امام و خطیب مسجد کی دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا اور شرکا نے وائی ٹی ایم ٹور اینڈ ٹریولز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande