
مہمانِ خصوصی ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد نے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی ستائش کینئی دہلی،31جنوری(ہ س)۔
دی اسکالر اسکول میں سالانہ یومِ تقریب جوش و خروش اور رنگا رنگ سرگرمیوں کے ساتھ منعقد کی گئی۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد، صدر آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ اور سابق پرو وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد تھے، جبکہ نائب صدر جماعتِ اسلامی ہند ایس امین الحسن اورہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے جنرل سیکریٹری ایم ساجد مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ طلبہ کی جانب سے مہمانوں کا استقبال گلدستوں اور یادگاری تحائف کے ذریعے کیا گیا۔ اسکول کی پرنسپل ماہ پارہ جان نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔
سالانہ یوم کے موقع پر پیش کیے گئے پروگراموں میں پری پرائمری سیکشن کی مزاحیہ قوالی اور ایکشن سونگز کے ساتھ ساتھ سماجی، تعلیمی اور اخلاقی موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔ اسٹریٹ پلے کے ذریعے سائبر سکیورٹی آگاہی، ایمان کی جیت اور مہربانی جیسے موضوعات پر اسکیٹس، انسٹرومنٹل پرفارمنس، “بریتھ دہلی بریتھ” پر موضوعاتی پیشکش اور جنگل سفاری شامل تھیں۔ طلبہ کی کارکردگی کو ناظرین نے بھرپور سراہا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد نے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی بہترین پیشکش پر بھرپور ستائش کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اخلاقی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور والدین و قوم کے تئیں طلبہ کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا۔مہمانِ اعزازی ایس امین الحسن نے معیاری تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دی اسکالر اسکول کے طلبہ کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ انہوں نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی کامیابیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے جنرل سیکریٹری ایم ساجد نے کہا کہ یہ ادارہ دیگر شاخوں کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔ ان کی پراثر اور دل سے نکلی ہوئی تقریر نے پورے اسٹاف کے حوصلے بلند کر دیے۔پروگرام کی نگرانی اسکول کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر قاضی محمد میاں نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض صائمہ اختر اور صبیہ سلطان نے انجام دیے۔ وائس پرنسپل حرا عرفان کے اظہارِ تشکر کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais