بھوپال میں طالب علم کا سرعام اغوا، مار پیٹ اور وصولی، آن لائن لوڈو گیم میں روپے کو لے کر تنازعہ، چار ملزمین گرفتار
بھوپال میں طالب علم کا سرعام اغوا، مار پیٹ اور وصولی، آن لائن لوڈو گیم میں روپے کو لے کر تنازعہ، چار ملزمین گرفتار بھوپال، 31 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں آن لائن لوڈو گیم میں پیسے نہیں دینے پر ایک طالب علم کے اغوا، مار پیٹ او
آن لائن لوڈو گیم میں روپے کو لے کر تنازعہ


بھوپال میں طالب علم کا سرعام اغوا، مار پیٹ اور وصولی، آن لائن لوڈو گیم میں روپے کو لے کر تنازعہ، چار ملزمین گرفتار

بھوپال، 31 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں آن لائن لوڈو گیم میں پیسے نہیں دینے پر ایک طالب علم کے اغوا، مار پیٹ اور زبردستی وصولی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ چار نوجوانوں نے ایم پی نگر علاقے سے طالب علم کو زبردستی کار میں بیٹھا کر اغوا کیا، اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور ڈرا کر اس سے ہزاروں روپے اپنے کھاتوں میں ٹرانسفر کروا لیے۔

پولیس کے مطابق، واردات جمعہ کی رات ایم پی نگر زون-2 واقع ایک چائے-سٹہ بار کے باہر ہوئی۔ متاثرہ 23 سالہ ابھے چوہان جہانگیر آباد کا رہائشی ہے اور ایک پرائیویٹ کالج سے بی ٹیک کی پڑھائی کر رہا ہے۔ ابھے چوہان نے ہفتہ کو پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اکثر ایم پی نگر کے چائے سٹہ بار میں جا کر چائے پیتا اور وہیں لوڈو کھیلتا تھا۔ وہیں پر اس کے پرانے جاننے والے امن سونی، روہت اہیروار، منا وارث اور لکی کے ساتھ لوڈو کھیلا کرتا ہے۔ جمعہ کی رات کو چائے سٹہ بار کے باہر لوڈو کھیلتے وقت وہ 1500 روپے ہار گیا تھا۔ جب وقت پر پیسہ نہیں دے سکا تب ملزمان نے اس کو اسی جگہ سے کار میں اٹھا کر کولار لے گئے۔ جہاں پر اس کے ساتھ مار پیٹ کر الگ الگ کیو آر کوڈ میں 11 ہزار 128 روپے ڈلوا لیے۔ رقم وصولنے کے بعد ملزمان اسے واپس اسی مقام پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس جانچ میں سامنے آیا ہے کہ ملزم اور متاثر، سبھی طالب علم ہیں اور ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔ ایم پی نگر تھانہ انچارج جے ہند شرما نے بتایا کہ شکایت ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خلاف اغوا، مار پیٹ اور زبردستی وصولی کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ واردات میں استعمال کی گئی کار کو بھی ضبط کر کے تھانہ احاطے میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کو ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی مزید جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande