این ڈی پی ایس معاملے میں مفرور خاتون گرفتار
نئی دہلی، 31 جنوری (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی سینٹرل رینج کی ٹیم نے منشیات سے متعلق ایک معاملے میں طویل عرصے سے مفرور چل رہی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزم خاتون کی عمر تقریباً 24 سال ہے۔ وہ مارچ 2025 سے جہانگیر پوری پولیس اسٹیشن میں در
CRIME-BRANCH-DRUG-ARREST


نئی دہلی، 31 جنوری (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی سینٹرل رینج کی ٹیم نے منشیات سے متعلق ایک معاملے میں طویل عرصے سے مفرور چل رہی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزم خاتون کی عمر تقریباً 24 سال ہے۔ وہ مارچ 2025 سے جہانگیر پوری پولیس اسٹیشن میں درج این ڈی پی ایس ایکٹ کیس میں مفرور تھی اور عدالت نے اسے مفرور قرار دیا تھا۔

کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وکرم سنگھ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ کرائم برانچ کی ایک خصوصی ٹیم نے 30 جنوری کو ملنے والی ایک پختہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ اطلاع تھی کہ این ڈی پی ایس کیس میں مطلوب خاتون ملزمہ تیمار پور تھانے کے قریب دوپہر 12 بجے اپنے ایک جاننے والے سے ملنے جائے گی، جو کہ خود بھی مطلوب ہے۔ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نگرانی شروع کی اور صبح تقریباً 11:50 بجے تیمار پور تھانے کے گیٹ کے پاس کھڑی ایک خاتون کی اطلاع کی بنیاد پر شناخت کی گئی۔ خاتون کانسٹیبل کی مدد سے اس پر قابو پالیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے اپنی شناخت ظاہر کی جس کی فوری تصدیق کی گئی۔

تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزمہ خاتون جہانگیر پوری پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مطلوب تھی۔ تیمار پور پولیس اسٹیشن کے ڈیوٹی آفیسر کو بھی فوری طور پر اس معاملے کی اطلاع دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق ملزمہ کی پہلے رحیم شیخ نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، جسے191 گرام اسمیک/ہیروئن سمیت پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اسی گرفتاری کے بعد یہ معاملہ درج ہوا تھا۔دوران تفتیش رحیم شیخ نے انکشاف کیا کہ اس کی بیوی بھی منشیات فروشی میں ملوث تھی۔ شوہر کی گرفتاری کے بعد، خاتون فرار ہوگئی اور کبھی بھی تفتیش میں شامل نہیں ہوئی۔ اس دوران اس نے دوبارہ شادی کر لی اور گرفتاری سے بچنے کے لیے سنگم وہار اور براڑی سمیت مختلف علاقوں میں جگہیں بدلتی رہی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande