
نئی دہلی، 31 جنوری (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا نے ہفتہ کو مہرولی اسمبلی حلقہ کے لئے 135 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ دہلی کا خواب آپ کے گھر، کالونیوں اور ترقی یافتہ اسمبلی حلقہ کے ذریعے ہی پورا ہوگا اور مہرولی اس سمت میں مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
وزیر اعلی نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ حکومت مہرولی کی تاریخی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے 21ویں صدی کی جدید سہولیات سے آراستہ کر رہی ہے۔ وراثثبھی محفوظ ہوگی اور مستقبل بھی مضبوط ہو گا۔ عام آدمی پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے صرف اشتہارات میں دہلی کو چمکایا۔ مہرولی کی وراثت،یہاںکی ضروریات اور اس کے شہریوں کی خواہشات کو برسوں تک نظر انداز کیا گیا۔ ان کی سیاست صرف اور صرف اقتدار پر مرکوز تھی، ہماری سیاستخدمت، اچھی حکمرانی اور ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام پروجیکٹصفائی ستھرائی، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور شہریوں کی زندگیوں کو مزید منظم، محفوظ اور باوقار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات ہیں۔
اس موقع پر ایم پی رامویر سنگھ بیدھوڑی، مہرولی کے ایم ایل اے گجیندر سنگھ یادو، سابق کونسلر آرتی سنگھ یادو، علاقے کے ڈویژنل صدور اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد