سابق میئر کشوری پڈنیکر کو سونپی گئی شیو سینا (یو بی ٹی) کی قیادت
ممبئی ، 21 جنوری (ہ س) بلدیاتی انتخابات کے بعد شیو سینا (یو بی ٹی) نے ممبئی میونسپل کارپوریشن میں اپنی تنظیمی قیادت کو مضبوط کرتے ہوئے سابق میئر کشوری پڈنیکر کو پارٹی کا گروپ لیڈر مقرر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کے نومنتخب کارپورٹروں کی میٹنگ م
سابق میئر کشوری پڈنیکر کو سونپی گئی شیو سینا (یو بی ٹی) کی قیادت


ممبئی ، 21 جنوری (ہ س) بلدیاتی انتخابات کے بعد شیو سینا (یو بی ٹی) نے ممبئی میونسپل کارپوریشن میں اپنی تنظیمی قیادت کو مضبوط کرتے ہوئے سابق میئر کشوری پڈنیکر کو پارٹی کا گروپ لیڈر مقرر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کے نومنتخب کارپورٹروں کی میٹنگ میں 21 جنوری کو کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے 65 نومنتخب کارپورٹروں نے شرکت کی، جبکہ ایک کارپورٹر اجلاس میں موجود نہیں تھیں۔ اسی روز تمام نومنتخب کارپورٹروں نے کونکن ڈویژنل کمشنر کے سامنے باضابطہ طور پر اپنا گروپ رجسٹر کرایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشوری پڈنیکر نے کہا کہ ممبئی کے میئر کے انتخاب سے متعلق ادھو ٹھاکرے جو بھی فیصلہ کریں گے، پارٹی اس کی مکمل پابندی کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ میئر کے عہدے کے لیے شیو سینا (یو بی ٹی) کی کوششیں پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پارٹی کو مختلف سطحوں پر چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ان حالات میں بھی پارٹی پیچھے ہٹنے کے بجائے مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق اصل مقصد سیاسی طاقت دکھانا نہیں بلکہ ممبئی کے شہریوں کے مفاد میں کام کرنا ہے۔کشوری پڈنیکر نے کہا کہ پارٹی ایوان کے اندر اور باہر دونوں جگہ ممبئی کی ترقی، شہری سہولیات اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائے گی، اور اسی بنیاد پر مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی ترتیب دی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande