سرجری ریزیڈنٹس نے ایسیکون 2025 میں اعلیٰ اعزازات حاصل کیے
سرجری ریزیڈنٹس نے ایسیکون 2025 میں اعلیٰ اعزازات حاصل کیے علی گڑھ, 21 جنوری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی ایچ)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ سرجری کے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے کولکاتا میں حال ہی میں منعقد ہو
سرجری ریزیڈنٹس نے ایسیکون 2025 میں اعلیٰ اعزازات حاصل کیے


سرجری ریزیڈنٹس نے ایسیکون 2025 میں اعلیٰ اعزازات حاصل کیے

علی گڑھ, 21 جنوری (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی ایچ)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ سرجری کے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے کولکاتا میں حال ہی میں منعقد ہونے والی ایسوسی ایشن آف سرجنز آف انڈیا کی سالانہ کانفرنس (ایسیکون) 2025 میں نمایاں اعزازات حاصل کر کے یونیورسٹی کا نام روشن کیا۔

تیسرے سال کے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ ڈاکٹر حاذق جمیل نے بہترین تحقیقی مقالہ کے زمرے میں دوم انعام حاصل کیا۔ اسی طرح تیسرے سال کے ہی پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ ڈاکٹر محمد انس نے بہترین پوسٹر اور ویڈیو پریزنٹیشن کے زمرے میں دوم انعام حاصل کیا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے تقریباً تین ہزار مندوبین نے شرکت کی۔

شعبہ سرجری کی چیئرپرسن پروفیسر عطیہ ذکاء الرب نے ان کامیابیوں پر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازات جے این ایم سی ایچ میں معیاری علمی ماحول، مؤثر رہنمائی اور تحقیقی امتیاز کا مظہر ہیں اور پوری یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande