وزیر اعلیٰ نے انڈین رجسٹر کوالیٹی سسٹم کے نمائندوں سے ملاقات کی
پٹنہ، 21 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمارکو 1انے مارگ واقع سنکلپ میں انڈین رجسٹر کوالیٹی سسٹم کے نمائندوں نے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے ذریعہ کیے گئے محکمہ کی بہتری اورجدت کے لیے انٹرنیشنل معیارکا پیمانہ iso 9001:2015 سرٹیفکیشن سرٹیفکیٹ پیش سے نوازا
وزیر اعلیٰ کو بین الاقوامی معیار کے iso 9001:2015سرٹیفکیشن کا سرٹیفکیٹ دیا


پٹنہ، 21 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمارکو 1انے مارگ واقع سنکلپ میں انڈین رجسٹر کوالیٹی سسٹم کے نمائندوں نے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے ذریعہ کیے گئے محکمہ کی بہتری اورجدت کے لیے انٹرنیشنل معیارکا پیمانہ iso 9001:2015 سرٹیفکیشن سرٹیفکیٹ پیش سے نوازا گیا ۔ وزیر اعلیٰ 2005 سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بہار حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کو بین الاقوامی معیار کے iso 9001:2015 سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا ہے۔ یہ سرٹیفیکیشن انڈین رجسٹر کوالٹی سسٹم نے 12 جنوری 2026 کو جنرل اڈمنسٹریشن محکمہ کے اڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر بی راجند ر کو دیا گیا ہے ،جو سال 2029 تک کارآمد رہے گا۔ پچھلے تین برسوں میں، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے کام کی جگہ کی جدید کاری پورے طور پر شفافیت اور جدت کو اولیت دیتے ہوئے iso 9001:2015سرٹیفکیٹ دینے کی سمت میں کو شش کی گئی ہے ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر بی راجندر، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، جنرل اڈمنسٹریشن محکمہ کے سکریٹری محمد سہیل، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ،جنرل اڈمنسٹریشن محکمہ کے اسپیشل سکریٹری سنجے کمار، انڈین رجسٹرکوالیٹی سسٹم کے ڈی جی ایم ترون سوروپ اور آفتاب عالم سمیت جنرل اڈمنسٹریشن محکمہ کے دیگر سینئر افسران موجو وتھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande