
نئی دہلی، 19 جنوری (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے گِگ کارکنوں کے مسائل کو سمجھنے کے لئے ایک منفرد پہل کی ہے۔ انہوں نے دہلی کی شدید سردی میں پوری رات بلنکیٹ کے ایک ڈیلیوری بوائے کے ساتھ سامانوں کی ڈیلیوری کرکے گِگ کارکنوں کو درپیش چیلنجوں کو قریب سے سمجھنے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے، راگھو چڈھا نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تقریر کرنے اور گگ کارکنوں کے ساتھ کئیمیٹنگ کرنے کے باوجود، انہیں لگا کہ اس سے کام نہیں چلنے والا ہے۔ اس لیے انہوں نے سوچا کہ گگ کارکنوں کی حقیقی صورتحال کو سمجھنے کے لئے اسے جینا ضروری ہے تاکہ ان کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔
ممبرپارلیمنٹ نے کہا کہ دہلی کی سرد رات میں،بلنکیٹ ڈیلیوری بوائے کے ساتھ دو پہیہ گاڑی پر ٹریفک اور سردی کا سامنا کرتے ہوئے آرڈر ڈیلیور کئے۔ چڈھا نے کہا کہ یہ تجربہ گگ کارکنوں کی محنت، عدم تحفظ اور مشکل حالات کو سمجھنے میں بے حد اہم رہا۔ انہوں نے کہا کہ گگ کارکنان کی ڈیوٹی کے وقت محض 5 منٹ کی کمی ہونے پر پورے دن کا انسنٹیو کاٹ لیا جاتا ہے۔ گگ ورکرز کو روزانہ 12 سے 15 گھنٹے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔ اس کے باوجود صحت کی سہولیات کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فاسٹ- کامرس کمپنیوں سے ”10 منٹ کی ڈیلیوری“ کی برانڈنگ کا فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ گگ کارکنان پر غیر ضروری دباو کم ہو اور ان کا تحفظ اور کام کرنے کے حالات بہتر ہوں۔ چونکہ یہ برانڈنگ تیز ترسیل کے لیے بہت زیادہ دباو¿ ڈالتی تھی، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا تھا، اب کمپنیاں تخمینہ وقت بتائیں گی اور حفاظت پر زور دیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد