یوپی کے ایٹا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔
ایٹہ، 19 جنوری (ہ س)۔ اترپردیش میں ایٹہ ضلع کے سٹی تھانہ علاقے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل کر دیا گیا۔ دن دیہاڑے ہونے والے قتل نے شہر کو غمناک کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور فرانزک ٹیم نے جائے وقو
قتل


ایٹہ، 19 جنوری (ہ س)۔ اترپردیش میں ایٹہ ضلع کے سٹی تھانہ علاقے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل کر دیا گیا۔ دن دیہاڑے ہونے والے قتل نے شہر کو غمناک کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شویتابھ پانڈے نے بتایا کہ کوتوالی نگر پولیس اسٹیشن کے تحت گاو¿ں نگلا پریمی کے ایک مکان میں رہنے والے ایک بوڑھے شخص، اس کی بیوی، بہو اور پوتی کو ایک نامعلوم حملہ آور نے دن کے وقت گھر میں گھس کر اینٹوں سے مار کر ہلاک کردیا۔ اس واقعہ میں معمر شخص گنگا سنگھ (75)، اس کی بہو رتنا بیوی کمل سنگھ (45) اور پوتی جیوتی (20) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ گنگا سنگھ کی بیوی شیاما دیوی (70) کو تشویشناک حالت میں میڈیکل کالج ایٹہ بھیجا گیا، لیکن علاج کے دوران ان کی بھی موت ہوگئی۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پر کوتوالی نگر پولیس، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شویتابھ پانڈے اور سٹی سرکل آفیسر راجیش سنگھ کے ساتھ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ فرانزک ٹیم اور ڈاگ سکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری شواہد اکٹھے کر لیے۔ قتل کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ خاندان سے متعلق کسی نے اس واقعہ کو انجام دیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شویتابھ پانڈے نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر چار لوگوں کا قتل کیا۔ واقعے سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جلد ہی کیس کو حل کر لیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande