بی جے پی مخالف پوسٹس پر سائبر کیس ، لندن جانے والی پرواز سے قبل برطانوی شہری ڈاکٹر سنگرام پاٹل کو روک دیا گیا
ممبئی ، 19 جنوری (ہ س)۔ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر متوقع پیش رفت کے تحت برطانوی شہری اور این ایچ ایس کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر سنگرام پاٹل کو برطانیہ روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب وہ تفتیشی عمل میں تعاون کے باوجود 19 ج
بی جے پی مخالف پوسٹس پر سائبر کیس ، لندن جانے والی پرواز سے قبل برطانوی شہری ڈاکٹر سنگرام پاٹل کو روک دیا گیا


ممبئی ، 19 جنوری (ہ س)۔ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر متوقع پیش رفت کے تحت برطانوی شہری اور این ایچ ایس کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر سنگرام پاٹل کو برطانیہ روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب وہ تفتیشی عمل میں تعاون کے باوجود 19 جنوری کو لندن جانےکے وقت تک بھی ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر تاحال فعال پایا گیا۔

ڈاکٹر پاٹل اس ماہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ بھارت آئے تھے۔ بی جے پی کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس کے معاملے میں 10 جنوری کو ممبئی پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ بعد میں کرائم برانچ نے یہ واضح کیا کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا بلکہ صرف تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

انہوں نے اسی روز ممبئی کرائم برانچ کے یونٹ 3 کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دیے اور پھر 16 جنوری کو تحریری بیان بھی جمع کرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پاٹل نے تفتیشی حکام کو اپنی سفری منصوبہ بندی سے آگاہ کیا تھا اور انہیں بتایا گیا تھا کہ روانگی سے قبل لک آؤٹ سرکلر ہٹا لیا جائے گا۔ تاہم جب وہ 19 جنوری کی صبح وہ جب ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے اور صبح 8 بجے کی انڈیگو فلائٹ سے لندن روانہ ہونے لگے تو امیگریشن حکام نے انہیں سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ان کے خلاف جاری لک آؤٹ سرکلر کے سبب بیرونِ ملک سفر ممکن نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande