میئر ریزرویشن کی قرعہ اندازی کی تاریخ طے، 29 شہروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ
میئر ریزرویشن کی قرعہ اندازی کی تاریخ طے، 29 شہروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ممبئی ، 19 جنوری (ہ س)۔ ریاست مہاراشٹر میں میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد اب اگلا اہم مرحلہ میئر کے عہدے کے ریزرویشن کا ہے۔ اس پس منظر میں اعلان
میئر ریزرویشن کی قرعہ اندازی کی تاریخ طے، 29 شہروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ


میئر ریزرویشن کی قرعہ اندازی کی تاریخ طے، 29 شہروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ

ممبئی ، 19 جنوری (ہ س)۔ ریاست مہاراشٹر میں میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد اب اگلا اہم مرحلہ میئر کے عہدے کے ریزرویشن کا ہے۔ اس پس منظر میں اعلان کیا گیا ہے کہ ریاست کی 29 میونسپل کارپوریشنوں کے میئر ریزرویشن کی قرعہ اندازی 22 جنوری 2026، جمعرات کو وزارت میں کی جائے گی۔

محکمۂ شہری ترقی کی سرکاری اطلاع کے مطابق یہ پورا عمل وزیر مملکت برائے شہری ترقی کی نگرانی میں انجام پائے گا۔ وزارت کے چھٹے فلور پر موجود کانفرنس ہال میں صبح 11.00 بجے سے ریزرویشن کی قرعہ اندازی شروع کی جائے گی، جس کے ذریعے مختلف زمروں کے لیے میئر کے عہدے مختص کیے جائیں گے۔

اس عمل کے تحت درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقات اور خواتین کے لیے میئر کے عہدے طے کیے جائیں گے۔ ممبئی، پونے، تھانے، ناسک اور اورنگ آباد جیسے بڑے شہروں سمیت تمام 29 میونسپل کارپوریشنوں میں یہ فیصلہ سیاسی طور پر نہایت اہم مانا جا رہا ہے۔

سیاسی حلقوں میں یہ مانا جا رہا ہے کہ ریزرویشن کے اعلان کے بعد ہی کئی سینئر رہنماؤں کے میئر بننے کے خواب کی سمت واضح ہوگی۔ خاص طور پر اگر کسی شہر میں کھلے زمرے کا ریزرویشن سامنے آتا ہے تو وہاں سیاسی مقابلہ مزید تیز ہو سکتا ہے۔

اس قرعہ اندازی کے لیے محکمۂ شہری ترقی کے اعلیٰ افسران کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور وزیر مملکت کے ذاتی سیکریٹری کو بھی اس منصوبہ بندی سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق 22 جنوری 2026 کی دوپہر تک ریاست کے 29 شہروں میں میئر عہدے کی صورتحال پوری طرح واضح ہو جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande