تلنگانہ حکومت کا فلاحی سلسلہ جاری، اسی ماہ ایک اور نئی اسکیم کا اعلان
حیدرآباد , 19۔ جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت، وزیرِاعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں، فروری سے آنگن واڑی مراکز میں بچوں کے لیے ناشتے کی نئی اسکیم شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد بچوں کی غذائیت بہتر بنانا اور کم غذائیت کے مسئلے پرقابوپانا ہے۔یہ
تلنگانہ حکومت کا فلاحی سلسلہ جاری، اسی ماہ ایک اور نئی اسکیم کا اعلان


حیدرآباد , 19۔ جنوری (ہ س)۔

تلنگانہ حکومت، وزیرِاعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں، فروری سے آنگن واڑی مراکز میں بچوں کے لیے ناشتے کی نئی اسکیم شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد بچوں کی غذائیت بہتر بنانا اور کم غذائیت کے مسئلے پرقابوپانا ہے۔یہ اقدام ریونت سرکار کی حالیہ فلاحی اسکیموں کا تسلسل ہے، جن میں بچوں کے لیے بال بھروسہ اور بزرگ شہریوں کے لیے پرانمام شامل ہیں، جو حکومت کی سماجی بہبود اور عوامی صحت پر توجہ کو ظاہر کرتی ہیں۔ نئی اسکیم کے تحت آنگن واڑی آنے والے بچوں کو روزانہ صبح کا ناشتہ (ٹفن) فراہم کیا جائے گا، جس سے بچوں کی قوتِ مدافعت میں اضافہ اور غذائی کمی کے مسائل میں کمی آنے کی توقع ہے۔

آنگن واڑی مراکز میں ناشتے کی فراہمی ،فروری میں آغازمتوقع،پہلے مرحلے میں حیدرآباد کے 970 آنگن واڑی مراکز شامل،ابتدائی طور پر تقریباً 15 ہزار بچے مستفید ،بعد ازاں ریاست بھرکے 35,781 آنگن واڑی مراکز تک توسیع،مجموعی طور پر تقریباً 8 لاکھ بچے فائدہ اٹھائیں گے۔یہ اسکیم پہلے تجرباتی بنیادوں پر حیدرآباد کے خَیرت آباد، سکندرآباد، نامپلی، چارمیناراورگولکنڈہ علاقوں کے منتخب آنگن واڑی مراکز میں نافذ کی جائے گی۔ کامیابی کی صورت میں اسے پوری ریاست میں نافذ کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اسکیم کے مؤثر نفاذ کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جن میں معیار، صفائی اور غذائیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ریاست میں پہلے ہی مڈ ڈے میل اوربال امروتم جیسی اسکیمیں آنگن واڑی بچوں کے لیے جاری ہیں۔ نئی ناشتے کی اسکیم ان کے ساتھ اضافی غذائی سہارا فراہم کرے گی، جس سے بچوں کو دن کی بہتر شروعات ملے گی۔ یہ اسکیم ابتدا میں اسی ماہ شروع ہونا تھی، تاہم میڈارم جاترا کے انتظامات کے باعث اسے فروری تک موخرکیا گیا۔ اب حکومت اسے ایک اہم اور باوقار فلیگ شپ اسکیم کے طورپرنافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ آنگن واڑی بچوں کے لیے ناشتے کی اس اسکیم کے ذریعے ریونت سرکار کا مقصد تلنگانہ بھر میں بچوں کی صحت اور نشوونما کے لیے مضبوط بنیاد رکھنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande