تلنگانہ میں سردی کی لہر برقرار، آئندہ دو دنوں میں درجۂ حرارت میں مزید کمی کا امکان
حیدرآباد،19 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ بھر میں سردی کی لہر بدستور جاری ہے اور آئندہ دو دنوں کے دوران موسم مزید سرد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیشن گوئی کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں میں اقل ترین درجۂ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری کم رہ سکتا ہے، جس
تلنگانہ میں سردی کی لہر برقرار، آئندہ دو دنوں میں درجۂ حرارت میں مزید کمی کا امکان


حیدرآباد،19 جنوری (ہ س)۔

تلنگانہ بھر میں سردی کی لہر بدستور جاری ہے اور آئندہ دو دنوں کے دوران موسم مزید سرد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیشن گوئی کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں میں اقل ترین درجۂ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری کم رہ سکتا ہے، جس کے باعث خاص طور پر رات اور صبح کے اوقات میں سردی میں اضافہ ہوگا۔تازہ موسمی اندازوں کے مطابق آئندہ سات دنوں تک ریاست میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم سردی کی شدت میں عارضی طور پر اضافہ متوقع ہے، جس سے کئی اضلاع میں عوام کو سرد موسم کی شدت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کل کی درمیانی شب ہنمکنڈہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 11.5 ڈگریریکارڈ کیا گیا، جو ریاست کے سرد ترین مقامات میں شامل رہا۔

درجۂ حرارت میں اس اچانک کمی کے باعث خاص طور پر کھلے اور دیہی علاقوں میں شدید سردی محسوس کی گئی۔رات اور صبح کی سردی برقراررہے گی۔ موسمی ماہرین کے مطابق رات اور علی الصبح درجۂ حرارت میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے، جوآئندہ چند دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ عوام کو سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بزرگ افراد، بچے اور وہ لوگ جو صحت کے مسائل میں مبتلا ہیں، انہیں رات اور صبح کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تلنگانہ میں سردی کی لہر برقرار رہنے اور درجۂ حرارت میں مزید کمی کے پیش نظر عوام کو گرم لباس پہننے اور بنیادی حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande